گوجرانوالہ: مضر صحت کھانا، انٹرنیشنل کبڈی پلیئر کا ایک اور بچہ جاں بحق، تعداد 3 ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک)گوجرانوالہ میں گزشتہ روز مضرِ صحت کھانا کھانے سے پولیس اہلکار اور انٹرنیشنل کبڈی کے کھلاڑی نوید پہلوان کا مزید 1 بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا، جس کے بعد ان کے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 3 ہو گئی۔
پولیس اہلکار و انٹرنیشنل کبڈی کے کھلاڑی نوید پہلوان کی بیوی اور 3 بچے اب بھی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
نوید پہلوان کے مطابق مقامی دکانوں سے شوارمہ، بار بی کیو اور دودھ منگوایا تھا، جس کو کھانے کے بعد حالت غیر ہو گئی تھی۔
پولیس کے مطابق دکانوں کو سیل کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، 6 دکانداروں کو گرفتار کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ گوجرانوالہ کے علاقے ایمن آباد کے رہائشی پولیس اہلکار و انٹرنیشنل کبڈی کے کھلاڑی نوید پہلوان نے گزشتہ روز اپنی بیٹی کی سالگرہ پر مختلف دکانوں سے کھانے کی اشیاء منگوائی تھیں، جن میں شوارمہ، باربی کیو اور دودھ شامل تھا جسے کھانے کے بعد تمام گھر والوں کی حالت غیر ہو گئی۔
اسپتال منتقلی کے دوران ایک بچی دم توڑ گئی، جبکہ نوید پہلوان، اس کی بیوی اور 5 بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، 2 بچے اسپتال میں دم توڑ گئے۔
نوید پہلوان کی بیوی اور 3 بچے اب بھی زیرِ علاج ہیں، پولیس کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دکانیں سیل کروا کر سیمپل لیبارٹری بھجوا دیے ہیں۔
مزیدپڑھیں:بجلی یونٹ پر 7 روپے کمی کا ریلیف ختم ہوگیا
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: انٹرنیشنل کبڈی
پڑھیں:
کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے افسوسناک حادثات کے نتیجے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بلوچ کالونی کے علاقے کشمیر کالونی نالے والے روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک 20 سالہ راہگیر جاں بحق ہوگیا۔
اطلاع ملنے پر چھیپا کے رضاکار موقع پر پہنچے اور لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں متوفی کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
دوسرا واقعہ ایف سی ایریا کے ایک اپارٹمنٹ میں پیش آیا جہاں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں اس کی شناخت 40 سالہ اظہر احمد کے نام سے ہوئی۔
ادھر قیوم آباد میں جام صادق پل پر تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں متوفی کی شناخت 40 سالہ شکیل کے نام سے کی گئی۔