2025-10-05@16:38:00 GMT
تلاش کی گنتی: 17

«نتائج کی چھان بین»:

    خیبرپختونخوا، صوبائی حلقوں میں انتخابی نتائج کی چھان بین کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)خیبرپختونخوا اینٹی کرپشن نے صوبائی حلقوں میں انتخانی نتائج کی چھان بین کا فیصلہ کرتے ہوئے نتائج رکھنے والوں سے درخواستیں طلب کرلیں۔ خیبرپختونخوا کے مشیر انسداد رشوت ستانی مصدق عباسی نے کہا کہ اینٹی کرپشن نے فارم 45 کے نتائج رکھنے والوں سے درخواستیں مانگ لی ہیں کیونکہ عدالتی فیصلے کے بعد انتخابی نتائج کی چھان بین کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جن کے پاس فارم 45 کے نتائج ہیں وہ امیدوار درخواستیں جمع کرائیں، پشاور کے حلقے پی کے-79 اور پی کے-82 کی درخواستوں پر چھان بین شروع کردی گئی ہے۔مصدق عباسی نے بتایا کہ اینٹی...
    چین ایک ایسا ملک ہے جس کی تاریخ جدت و اختراع سے بھری پڑی ہے۔ قدیم زمانوں سے لے کر آج تک چینی موجدوں، سائنسدانوں اور انجینئروں نے دنیا کو انقلابی ایجادات دی ہیں جنہوں نے انسانی زندگی کو بدل کر رکھ دیا۔ چاہے وہ تحریر کو کاغذ پر لانے کی ایجاد ہو یا جدید ترین کوانٹم کمپیوٹنگ، چین کا یہ سفر آج بھی جاری ہے۔ کاغذ سازی کاغذ کی ایجاد ہان خاندان کے دور (105 عیسوی) میں ہوئی جس نے تحریر اور رابطے کے ذرائع میں انقلاب برپا کر دیا۔ درباری اہلکار سائی لون نے کپڑے کے ٹکڑوں اور دیگر اشیا کو استعمال کرکے کاغذ بنانے کا طریقہ ایجاد کیا، جو بعد میں پوری دنیا میں پھیل گیا۔...
    چین میں دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی انسداد فاشزم جنگ میں فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر بیجنگ میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں چین نے اپنی بھرپور طاقت کا مظاہرہ کیا۔ اس سلسلے میں چینی دارالحکومت کے تاریخی تیانمن سکوائر پر شاندار فوجی پریڈ منعقد کی گئی جس میں فضائیہ، بحریہ اور بری فوج سے وابستہ مرد وخواتین فوجیوں نے انتہائی چابک دستی سے حصہ لیا اور صدر شی جن پنگ کو ولولہ انگیز انداز سے سلامی پیش کی۔ یہ بھی پڑھیں: دنیا میں نئی صف بندی کی ضرورت، چینی قوم کی نشاۃ ثانیہ کو روکا نہیں جاسکتا، چینی صدر شی جن پنگ جاپانی جارحیت...
    پنجابی فلم انڈسٹری کی مقبول سیریز ’سردار جی‘ کی تیسری قسط ’سردار جی 3‘ نے پاکستان میں ریلیز کے پہلے ہی دن دھوم مچا دی۔ یہ بھی پڑھیں:دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی فلم ’سردار جی 3‘ کا ٹریلر ریلیز، نادیہ خان کا یوٹرن فلم نے ریلیز کے پہلے دن تقریباً 3.5 کروڑ روپے کی کمائی کر کے پاکستانی باکس آفس پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلموں کی فہرست میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا، یہاں تک کہ سلمان خان کی بلاک بسٹر ’سلطان‘ کو بھی۔ یہ فلم 27 جون کو پاکستان میں نمائش کے لیے پیش کی گئی، جہاں مداحوں نے اسے ہاتھوں ہاتھ لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، فلم کی یہ اوپننگ دنیا بھر...
    سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے گوجرانوالہ چھاؤنی کا دورہ کیا، وزیر داخلہ محسن نقوی بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔   گوجرانوالہ چھاؤنی آمد پر  صدرِ آصف علی زرداری اور محسن نقوی کو  آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے خوش آمدید  کہا ۔  صدرِ مملکت نے معرکہ حق آپریشن میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے بلا اشتعال جارحیت کے خلاف پاک فوج کی جرات و استقامت کی تعریف کی۔ آصف علی زرداری نے شہداء کو خراجِ عقیدت، قربانی کو قومی فخر قرار دیا ۔  بہاولپور میں گرمی کی شدید، پارہ 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا صدرِ مملکت نے اس موقع پر کہا کہ قوم کے سپوت...
    اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جا رہا ہے، جس کا اعتراف اب عالمی میڈیا بھی کرنے لگا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق، پاکستان نے بھارت کی اشتعال انگیزی کا نہ صرف جواب دیا بلکہ دشمن کے عزائم کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا۔ افواجِ پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی متعدد اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔ پاکستان کی طرف سے ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کے تحت ادھم پور ایئربیس، پٹھان کوٹ، سرسہ، سورت گڑھ ایئرفیلڈز، براہموس اسٹوریج سائٹ، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ، اور اڑی کا سپلائی ڈپو تباہ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرمملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی بھونڈی کوشش کر رہی ہے، موجودہ حکومت انہی کی بچھائی گئی معاشی بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا رہی ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر معاہدے کئے، پاکستان کی عالمی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے اپنے دورحکومت میں معیشت کو تباہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ حقائق سے عاری ہیں، تحریک انصاف کے دور...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے پاکستان کی سرحد تک گیس پائپ لائن پہنچانے کا بیان درست نہیں، پائپ لائن پاکستان کی سرحد تک نہیں آئی۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وقفہ سوالات کا سیشن ہوا جس میں مختلف وزارت نے سوالات کے تحریری جوابات پیش کیے۔ وقاقی وزیر تجارت نے پاک ایران گیس پائپ لائن کے سلسلے میں اہم پالیسی بیان دیا اور کہا کہ ایران کی طرف سے پاکستان کی سرحد تک گیس پائپ لائن پہنچانے کا بیان درست نہیں، ایران نے پاکستان کی طرف گیس پائپ لائن اپنے ایک خاص علاقے تک...
    چھانگامانگا: تھانہ كنگن پور کے علاقہ لوحے جٹاں میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 3 ملزمان نے مبینہ طور پر ایک لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والی متاثرہ لڑکی ندا کوثر کو ملزم لیاقت علی نے نوکری کا جھانسہ دے کر کاہنہ بلوایا۔ درج ایف آئی آر کے مطابق، لیاقت علی متاثرہ لڑکی کو کاہنہ سے الہ آباد لے گیا جہاں سے وہ ایک گاڑی (جیپ) میں اسے كنگن پور کے علاقے میں واقع ایک حویلی لے آیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر ندا کوثر کے ساتھ باری باری زیادتی کی اور بعد ازاں اسے وہیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ متاثرہ...
    نیویارک (نیوزڈیسک)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک خصوصی ٹیم مختلف امور کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ پاکستان کا دورہ کرنے والی اپنی نوعیت کی پہلی ٹیم ہے، جو گورننس، عدلیہ کی آزادی، ججز کی تقرری اور بدعنوانی جیسے معاملات پر جامع تجزیہ کرے گی۔ آئی ایم ایف ٹیم 14 فروری تک اپنا کام مکمل کرے گی اور اس دوران کم از کم 19 حکومتی وزارتوں اور محکموں کے نمائندوں سے ملاقات کرے گی۔ذرائع کے مطابق، ٹیم جوڈیشل کمیشن اور سپریم کورٹ آف پاکستان میں بھی حکام سے ملاقات کرے گی، جہاں قانون کی حکمرانی، انسداد بدعنوانی اور مالیاتی نگرانی پر تبادلہ خیال ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی...
    اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف ) نے ایک ججز کی تقرری،عدلیہ کی سالمیت اور آزادی سمیت گورننس اور بدعنوانی کا جامع جائزہ لینے کے لیے ایک مشن پاکستان بھیجا ہے۔ حکومتی اور سفارتی ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ اپنی نوعیت کے اس پہلے تفصیلی جائزہ پر آئے اس مشن نے جمعرات کو اپنے کام کا آغاز کیا اور 14 فروری تک اپنا کام مکمل کریگا ۔ پاکستان میں اپنے قیام کے دوران آئی ایم ایف کی ٹیم کم از کم 19 حکومتی وزارتوں، محکموں اور ریاستی اداروں کے نمائندوں سے ملاقات کرے گی، جس میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان اور سپریم کورٹ آف پاکستان بھی شامل ہیں۔ مشن کا فوکس قانون کی حکمرانی،...
    امریکی حکومت کا پروگرام یونیورسل سروس فنڈ (یو ایس ایف) پاکستان میں مالی سال 2024-25 کے لیے آنے والے منصوبوں کے تحت 2000 کلومیٹر طویل آپٹیکل فائبر کیبل (او ایف سی) بچھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسٹار لنک کی سروسز پاکستان میں کب تک دستیاب ہوں گی؟ خوشخبری آگئی اس بات کی اطلاع یو ایس ایف نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کو دی۔ یہ اقدام یو ایس ایف کے جاری آپٹیکل فائبر پروگرام کا حصہ ہے جو نومبر 2020 میں شروع ہوا تھا اور اس کے تحت یونین کونسلز کی سطح پر گہری فائبرائزیشن کی جار ہی ہے۔ اب تک 17 بڑے او ایف سی پروجیکٹ شروع کیے گئے ہیں جو...
    دوسرا ٹیسٹ: قومی سپنرز چھا گئے، نعمان کی ہیٹرک، کالی آندھی کے 8 کھلاڑی آؤٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز ملتان: ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ویسٹ انڈین کپتان کریگ بریتھ ویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔مہمان ٹیم کی جانب سے کریگ بریتھ ویٹ اور مائیکل لوئس نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 8 کے مجموعے پر پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے فاسٹ باؤلر کاشف علی نے اپنے پہلے ہی اوور میں مائیکل لوئس کو وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کرا دیا۔پاکستان کی جانب سے دوسری وکٹ ساجد خان...
    ملتان (نیوز ڈیسک) ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔ ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر لڑکھڑا گئی، مہمان ٹیم کے 8 کھلاڑی ابتدا میں ہی پویلین لوٹ گئے، مہمان ٹیم کی جانب سے کریگ بریتھ ویٹ اور مائیکل لوئس نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 8 کے مجموعے پر پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے فاسٹ باؤلر کاشف علی نے اپنے پہلے ہی اوور میں مائیکل لوئس کو وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کرا دیا۔ پاکستان کی جانب سے دوسری وکٹ ساجد خان نے حاصل کی، انہوں نے عامر جنگو کو اپنا شکار بنایا۔ ٹاس قبل ازیں ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا...
    سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ انتظامیہ کی نااہلی، گیس پائپ لائن بچھانے کے منصوبے میں تاخیر، منصوبے کی لاگت 5 ارب سے تجاوز کر کے 14 ارب روپے ہو گئی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور اوگرا نے 4 مارچ 2017 کو سندھ یونیورسٹی سے پاک لینڈ تک 30ڈایامیٹر کی 125 کلومیٹر پائپ لائن کی منظوری دی، منصوبہ 5 ؍ ارب ایک کروڑ 4 لاکھ روپے میں مکمل کرنے کی منظوری دی گئی، منصوبے سے 247ایم ایم سی ایف ڈی حاصل ہوگی، پائپ لائن بچھانے کی شروعات فروری 2017میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور کام دسمبر 2018میں مکمل کرنے کی منظوری دی گئی، ایس ایس جی سی ایل انتظامیہ 6...
۱