دلجیت اور ہانیہ کی فلم ’سردار جی 3‘ پاکستانی سنیما پر نئے ریکارڈ کیساتھ چھا گئی
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
پنجابی فلم انڈسٹری کی مقبول سیریز ’سردار جی‘ کی تیسری قسط ’سردار جی 3‘ نے پاکستان میں ریلیز کے پہلے ہی دن دھوم مچا دی۔
یہ بھی پڑھیں:دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی فلم ’سردار جی 3‘ کا ٹریلر ریلیز، نادیہ خان کا یوٹرن
فلم نے ریلیز کے پہلے دن تقریباً 3.5 کروڑ روپے کی کمائی کر کے پاکستانی باکس آفس پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلموں کی فہرست میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا، یہاں تک کہ سلمان خان کی بلاک بسٹر ’سلطان‘ کو بھی۔
یہ فلم 27 جون کو پاکستان میں نمائش کے لیے پیش کی گئی، جہاں مداحوں نے اسے ہاتھوں ہاتھ لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، فلم کی یہ اوپننگ دنیا بھر میں بھی شاندار رہی اور اسے دلجیت دوسانجھ کے کیریئر کی سب سے بڑی کامیابیوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔
ہانیہ عامر کی شرکت اور بھارتی تنازعفلم کی کامیابی کے باوجود ایک بڑا تنازع اس کے ساتھ جڑا ہوا ہے، فلم میں پاکستان کی اداکارہ ہانیہ عامر کی موجودگی کے باعث بھارت میں اسے ریلیز نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:سردار جی 3 کی پابندی کے مطالبے پر دلجیت دوسانجھ نے خاموشی توڑ دی، اہم بیان سامنے آگیا
بھارتی ہندو انتہا پسند حلقوں نے فلم پر سخت تنقید کی اور ہانیہ عامر کے ساتھ دلجیت دوسانجھ کی تصاویر وائرل ہونے پر فلم کی ریلیز روکی گئی۔
فلم کے پروڈیوسرز کے مطابق بھارت میں نمائش نہ ہونے کی وجہ سے انہیں تقریباً 40 فیصد ریونیو کا نقصان ہوا ہے، جو خاص طور پر اس لیے تشویشناک ہے کیونکہ ان کی پچھلی فلم ’جٹ اینڈ جولیٹ 3‘ نے دنیا بھر میں 100 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا تھا۔
پاکستانی ناظرین کا زبردست ردعملاگرچہ بھارت میں فلم کو روکا گیا، مگر پاکستانی شائقین نے اسے بھرپور انداز میں خوش آمدید کہا۔ سنیما گھروں میں ’سردار جی 3‘ کے تمام شوز ہاؤس فل جا رہے ہیں اور فلم کو زبردست پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔
بھارت میں پابندی اور سیاسی تنازعے کے باوجود، ’سردار جی 3‘ نے پاکستانی باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔ یہ فلم نہ صرف دلجیت دوسانجھ کی اسٹار پاور کی عکاسی کرتی ہے بلکہ یہ بھی واضح کرتی ہے کہ پاکستان میں اچھی کہانی، کامیڈی اور تفریح کو ہمیشہ پذیرائی ملتی ہے، چاہے سرحد کے اُس پار کیا ہو رہا ہو۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈیا پاکستانی سنیما دلجیت دوسانجھ سردار جی 3 ہانیہ عامر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انڈیا پاکستانی سنیما دلجیت دوسانجھ ہانیہ عامر دلجیت دوسانجھ ہانیہ عامر بھارت میں
پڑھیں:
کراچی کے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں ڈرامائی موڑ، ٹی ایل پی امیدوار کامیاب قرار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: شہر قائد میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں حیران کن موڑ اس وقت سامنے آیا جب تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیدوار محمد علی جہانگیری کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد فاتح قرار دے دیا گیا، اس نتیجے نے پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی امیدوار شہنیلا عامر کی کامیابی کو شکست میں بدل دیا۔
تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ افسر کی نگرانی میں ہونے والی دوبارہ گنتی نے ابتدائی نتائج کو مکمل طور پر تبدیل کردیا، جاری کردہ غیر حتمی نتیجے میں پیپلز پارٹی کی شہنیلا عامر کو ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اورنگی ٹاؤن یونین کمیٹی نمبر 1 کی چیئرپرسن کی نشست پر کامیاب قرار دیا گیا تھا۔
اس اعلان کے مطابق شہنیلا عامر کے ووٹ 3 ہزار 801 جبکہ ٹی ایل پی امیدوار محمد علی جہانگیری کے ووٹ صرف 1 ہزار 787 بتائے گئے تھےتاہم دوبارہ گنتی کے دوران انکشاف ہوا کہ شہنیلا عامر کے اصل ووٹ صرف 1 ہزار 600 نکلے، جو ابتدائی اعلان کردہ تعداد سے نصف سے بھی کم تھے۔ یوں سرکاری فارم 14 کے مطابق محمد علی جہانگیری نے 1 ہزار 787 ووٹ لے کر میدان مار لیا جبکہ پیپلز پارٹی کی امیدوار دوسرے نمبر پر رہیں۔
دوبارہ گنتی کا عمل 12 پولنگ اسٹیشنز پر مکمل کیا گیا۔ ان میں سے 7 پولنگ اسٹیشن ٹی ایل پی اور 5 پولنگ اسٹیشن پیپلز پارٹی کی درخواست پر کھولے گئے تھے۔ گنتی مکمل ہونے کے بعد نتیجہ تبدیل ہوگیا اور ٹی ایل پی امیدوار کی فتح کا اعلان کیا گیا۔
اس ڈرامائی الٹ پھیر نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی کارکردگی اور انتخابی شفافیت پر مزید سوالات کھڑے کر دیے ہیں، نتائج میں اس قدر بڑا فرق سامنے آنا انتخابی عمل میں سنگین خامیوں کا عکاس ہے، جس پر شفاف تحقیقات کی ضرورت ہے۔