خیبر پختونخوا کے مشیر انسداد رشوت ستانی مصدق عباسی نے کہا کہ اینٹی کرپشن نے فارم 45 کے نتائج رکھنے والوں سے درخواستیں مانگ لی ہیں کیونکہ عدالتی فیصلے کے بعد انتخابی نتائج کی چھان بین کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اینٹی کرپشن نے صوبائی حلقوں میں انتخانی نتائج کی چھان بین کا فیصلہ کرتے ہوئے نتائج رکھنے والوں سےدرخواستیں طلب کرلیں۔ خیبر پختونخوا کے مشیر انسداد رشوت ستانی مصدق عباسی نے کہا کہ اینٹی کرپشن نے فارم 45 کے نتائج رکھنے والوں سے درخواستیں مانگ لی ہیں کیونکہ عدالتی فیصلے کے بعد انتخابی نتائج کی چھان بین کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن کے پاس فارم 45 کے نتائج ہیں وہ امیدوار درخواستیں جمع کرائیں، پشاور کے حلقے پی کے-79 اور پی کے-82 کی درخواستوں پر چھان بین شروع کردی گئی ہے۔ مصدق عباسی نے بتایا کہ اینٹی کرپشن بغیر درخواستوں کے کارروائی نہیں کرتا۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 13 صوبائی حلقوں پر تحقیقات کا مطالبہ کر رہی ہے، جن میں 8 حلقے پشاور، دو بنوں اور دو حلقے شانگلہ کے شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نتائج کی چھان بین خیبر پختونخوا اینٹی کرپشن

پڑھیں:

کے پی کےساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک ہوتاہے،سہیل آفریدی

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔

 وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی اضلاع کے ساتھ سالانہ 10 کروڑ کا وعدہ کیا گیا تھا جو مل نہیں رہا۔ 3 ہزار ارب روپے سے زیادہ وفاق ہمارا قرض دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی گورننس اور پالیسی پر کوئی توجہ نہیں دیتا جبکہ قبائلی اضلاع ضم ہونے کے بعد خیبر پختونخوا حصہ 400 ارب بنتا تھا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔ تاہم اب جو پالیسی قوانین بنیں گے وہ عوام کے حق میں ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات پر الیکشن کمیشن کا بیان جاری
  • خیبر پختونخوا: مختلف کارروائیوں کے دوران نے 4 خوارج ہلاک
  • لاہور اجتماع میں شرکت کیلئے خیبر پختونخوا سے جماعت اسلامی کے قافلے روانہ
  • انتخابی نتائج تبدیل کیے گئے تو حالات خراب ہوسکتے ہیں، وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا
  • کے ایم سی کا اورنگی ٹائون شپ میں چائنہ کٹنگ کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ
  • خیبر پختونخوا میں دو الگ کارروائیوں میں 15 خوارج ہلاک ، آئی ایس پی آر
  • کراچی: کے ایم سی کا اورنگی ٹاؤن شپ میں چائنہ کٹنگ کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ
  • کے پی کےساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک ہوتاہے،سہیل آفریدی
  • خیبر پختونخوا کابینہ میں ’ایکشن اِن ایڈ آف سول پاور‘ ختم کرنے کی منظوری ، کیا اب آپریشنز ختم ہوں گے؟
  • کرپشن الزام میں گرفتار سابق اے ڈی سی آر سیالکوٹ اقبال سنگھیڑ راولپنڈی پولیس حراست سے مبینہ طورپر فرار