دوسرا ٹیسٹ: قومی سپنرز چھا گئے، نعمان کی ہیٹرک، کالی آندھی کے 8 کھلاڑی آؤٹ
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
دوسرا ٹیسٹ: قومی سپنرز چھا گئے، نعمان کی ہیٹرک، کالی آندھی کے 8 کھلاڑی آؤٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز
ملتان: ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔
ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ویسٹ انڈین کپتان کریگ بریتھ ویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
مہمان ٹیم کی جانب سے کریگ بریتھ ویٹ اور مائیکل لوئس نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 8 کے مجموعے پر پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے فاسٹ باؤلر کاشف علی نے اپنے پہلے ہی اوور میں مائیکل لوئس کو وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کرا دیا۔
پاکستان کی جانب سے دوسری وکٹ ساجد خان نے حاصل کی، انہوں نے عامر جنگو کو اپنا شکار بنایا، اس کے بعد نعمان علی نے ویسٹ انڈین بیٹرز کو ٹکنے نہ دیا اور یکے بعد دیگرے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
نعمان علی نے ہیٹرک بھی سکور کی اور وہ ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی طرف سے ہیٹرک کرنے والے پہلے سپنر بھی بنے ہیں۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان کریگ براتھ 9، میکل لیوس 4، جسٹن گریوز ایک، عامر جینگو، ایلک اتھاناز، ٹیون املاچ اور کیون سنکلیئر صفر پر پویلین روانہ ہوئے۔
ٹاس
قبل ازیں ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈین کپتان کریگ بریتھ ویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
اس موقع پر ویسٹ انڈیز کے کپتان کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے پاکستان کیخلاف پہلی اننگز میں بڑا ٹوٹل کھڑا کریں۔
قومی کپتان شان مسعود کا اس موقع کہنا تھا کہ سپنرز کیساتھ اٹیک کریں گے تاکہ ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن کو بڑا سکور کرنے سے روک سکیں، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ باؤلر کاشف علی کو ٹیسٹ ڈیبیو کرایا ہے جبکہ خرم شہزاد کو آرام دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہے، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ملتان میں ہی کھیلے گئے پہلے میچ میں 127 رنز سے شکست دی تھی، پاکستان کی جانب سے تمام 20 وکٹیں سپنرز نے حاصل کی تھیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
محمد عامر ابوظہبی ٹی10 لیگ میں کوئٹہ کیولری کے کپتان مقرردبئی
اسٹار فاسٹ بولر محمد عامر کو ابوظہبی ٹی10 لیگ 2025 میں نئی فرنچائز کوئٹہ کیولری کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔ فرنچائز مینجمنٹ نے محمد عامر پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ٹیم کی قیادت سونپی ہے۔محمد عامر بطور قائد پہلی مرتبہ ٹی10 فارمیٹ میں شرکت کر رہے ہیں اور انہیں نوجوان اسکواڈ کی رہنمائی کے لیے بہترین انتخاب قرار دیا جا رہا ہے۔ ٹیم کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عامر کا تجربہ، جارحانہ بولنگ اسٹائل اور میدان میں جارحانہ جذبہ کوئٹہ کیولری کو مضبوط ٹیم کے طور پر سامنے لائے گا۔کوئٹہ کیولری نے اس سال متوازن اسکواڈ تشکیل دیا ہے جس میں سکندر رضا، عباس آفریدی، محمد وسیم جونیئر، عرفان خان نیازی، خُزیمہ بن تنویر اور عرفات منہاس جیسے اہم کھلاڑی شامل ہیں۔ ٹیم مینجمنٹ کے مطابق محمد عامر نہ صرف نئی گیند سے خطرناک ثابت ہوں گے بلکہ بولرز کے لیے رہنمائی کا اہم کردار بھی ادا کریں گے۔محمد عامر نے کپتانی ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کیولری کو میدان میں ایک فائٹنگ یونٹ کے طور پر پیش کریں گے اور شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی10 فارمیٹ تیز، دلچسپ اور فیصلہ کن ہوتا ہے اور وہ ٹیم کے ساتھ بھرپور محنت کریں گے۔ابوظہبی ٹی10 لیگ 18 نومبر سے شروع ہوگی جس میں دنیا بھر کے نامور کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔ کرکٹ شائقین کوئٹہ کیولری اور محمد عامر کی قیادت میں شاندار کارکردگی کی توقع کر رہے ہیں۔