2025-07-26@00:52:21 GMT
تلاش کی گنتی: 13

«پوڈکاسٹ کر»:

    فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے امریکی دائیں بازو کی پوڈکاسٹر کینڈیس اووینز کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ 218 صفحات پر مشتمل مقدمہ امریکی ریاست ڈیلاویئر کی سپیریئر کورٹ میں دائر کیا گیا ہے، جس میں ہرجانہ بھی طلب کیا گیا ہے۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ پوڈکاسٹر کی طرف سے کی جانے والی یہ مہم واضح طور پر ہمیں اور ہمارے خاندان کو ہراساں کرنے، تکلیف پہنچانے اور خود کو شہرت دلانے کے لیے کی گئی۔ ہم نے انہیں کئی بار موقع دیا کہ وہ اپنے دعوے واپس لیں، لیکن انہوں نے انکار کیا۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ کینڈیس اووینز نے اپنے پوڈکاسٹ میں اہلیہ بریجیت میکرون کے بارے میں جھوٹ اور توہین آمیز دعوے...
    فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور ان کی اہلیہ برجیت میکرون نے امریکی دائیں بازو کی معروف پوڈکاسٹر کینڈیس اوونز کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا ۔ مقدمہ ڈیلویئر سپیریئر کورٹ میں دائر کیا گیا ہے اور اس کا تعلق اوونز کی جانب سے برجیت میکرون کے مرد ہونے کے دعوے سے ہے، جسے میکرون جوڑے نے “جھوٹ اور تضحیک پر مبنی مہم” قرار دیا ہے۔ جھوٹی مہم اور سنگین الزامات مقدمے کے مطابق اوونز نے اپنی پوڈکاسٹ اور یوٹیوب چینل کے ذریعے دعویٰ کیا کہ برجیت میکرون دراصل مرد ہیں اور ان کا اصل نام ژاں مشیل ٹروگنیو ہے، جو ان کے مرحوم بڑے بھائی کا نام ہے۔ اوونز نے میکرون جوڑے کی شخصی شناخت، شادی، خاندانی...
    واشنگٹن: فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون اور ان کی اہلیہ خاتون اول بریگٹ نے امریکی عدالت میں دائیں باز کے انفلوئنسر اور پوڈ کاسٹر کینڈیس اوئنز کے خلاف مقدمہ درج کردیا ہے جبکہ پوڈکاسٹر نے دعویٰ  کیا تھا کہ فرانسیسی خاتون اول مرد کے طور پر پیدا ہوئی تھیں اور دراصل وہ مرد ہیں۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے صدر میکرون اور ان کی اہلیہ نے ڈیلاویئر سپیریئر کورٹ میں دائر درخواست میں کہا ہے کہ اوئنز نے اپنے پوڈ کاسٹ کو مشہور کرنے اور شائقین کی تعداد میں اضافے کے لیے مہم کے ذریعے ان کی عالمی سطح پر بے عزتی کی ہے۔ میکرون نے کہا ہے کہ 72 سالہ بریگٹ میکرون کے...
    معروف ٹی وی میزبان اقرار الحسن کی پہلی بیوی قرۃ العین اور تیسری اہلیہ عروسا خان کے پوڈکاسٹ کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔ ٹی وی میزبان کی دونوں بیویوں نے پہلی بار کسی آن اسکرین پروگرام میں ایک ساتھ شرکت کی، جہاں دونوں نے شوہر اور گھر سے متعلق بھی گفتگو کی۔ اقرار الحسن کی پہلی بیوی قرت العین نے اپنی سوکن عروسا خان کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جس پر مداح بھی حیران رہ گئے اور دونوں نے مل کر شوہر سے متعلق بھی گفتگو کی۔ پروگرام کے دوران قرۃ العین نے بتایا کہ انہوں نے ہی اقرار الحسن سے محبت میں پہل کی، دل لگی کا آغاز شعر و شاعری...
    سٹی42:  پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت میں وزیراعظم نریندر مودی اور   مودی کے حامی کٹھ پتلی میڈیا پر تنقید بڑھ گئی۔ مختلف میڈیا پلیٹ فارمز پر بھارتی شہری پہلگام میں سیاحوں کی سکیورٹی میں ناکامی کی کھلی حقیقت کو لے کر  نریندر مودی کی مرکزی حکومت پر سخت  کو تنقید  کر رہے ہیں۔ حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ ہوسٹ نے براہ راست  سوال پوچھا کہ کیا پہلگام سکیورٹی فیلیئر نہیں ہے؟ پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میں آج جوڑ پڑے گا پوڈکاسٹ شو کے مہمانوں نے جواب دیا کہ پہلگام میں سیاحوں کا قتل جس نے بھی کیا یہ ایک بدترین سکیورٹی ناکامی ہے۔  پلوامہ بھی سکیورٹی فیلیئر تھا۔ ، پٹھان کوٹ...
    معروف ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر رجب بٹ کسی بھی پوڈ کاسٹ میں انٹرویو دینے کا بھاری معاوضہ لیتے ہیں جسے جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے۔ اس بات کا انکشاف رجب بٹ نے پوڈکاسٹ میں انٹرویو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا تھا۔ جب رجب بٹ سے ان کی آمدنی پوچھی گئی تو ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر نے جواب دیا کہ اس کا اندازہ صرف اس بات لگائیں کہ میں ایک پوڈکاسٹ میں آنے کے 15 لاکھ روپے لیتا ہوں۔ رجب بٹ نے بتایا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ عوام بڑی تعداد میں میرا انٹرویو دیکھتے ہیں اور ملینز ویوز ملتے ہیں جس سے پوڈ کاسٹ میزبان کی بھی خوب کمائی ہوتی ہے۔ رجب بٹ نے بتایا کہ اس کے علاوہ روزانہ 3...
    پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور کامیڈین نادر علی نے بھارت کے مشہور اداکار کپل شرما کے ساتھ ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا، جس میں کپل نے انہیں گالی دے کر شاہ رخ خان کے ساتھ پوڈکاسٹ کرنے کے حوالے سے اپنی رائے دی۔ اپنی محنت، تخلیقی صلاحیت اور منفرد انداز کے ذریعے ڈیجیٹل دنیا میں ایک الگ پہچان بنانے والے نادر علی کا یوٹیوب چینل لاکھوں سبسکرائبرز کے ساتھ آج پاکستان کے سب سے بڑے چینلز میں شمار ہوتا ہے۔ ان کے پوڈ کاسٹس میں پاکستان کی مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی مشہور سماجی اور سیاسی شخسیات شخصیات شرکت کر چکی ہیں۔ نادرعلی ایک نجی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں مہمان کے طور پر شریک ہوئے ،...
    مشہور پوڈکاسٹر عدنان فیصل نے اعتراف کیا کہ ہانیہ عامر نے ان کے پروگرام میں شرکت کے 20 لاکھ روپے مانگے تھے۔ عدنا فیصل نے نجی ٹی وی کی خصوصی رمضان ٹرانسمیشن ”باران رحمت“ پوڈکاسٹ میں شرکت کی۔ جب ان سے لائیوکالز کے دوران ایک کالرنے ہانیہ عامر کے معاوضے کے حوالے سے سوال کیا کہ اس خبر میں کتنی صداقت ہے۔ انہوں نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے جواب دیا کہ ہانیہ عامر ہماری بڑی سلیبریٹی ہیں اور اگر انہوں نے پوڈکاسٹ میں شرکت کا معاوضہ طلب کیا تو یہ ان کا حق ہے۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ چونکہ وہ آج تک کسی کو بھی پیسے نہیں دیتے، اس لیے ہانیہ عامر کو بھی...
    کراچی(شوبز ڈیسک)ٹی وی میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ نامناسب سوالات بار بار پوچھے جانے پر انہوں نے یوٹیوبر نادر علی کا پوڈکاسٹ چھوڑ دیا تھا۔ نادیہ خان حال ہی میں ’365 نیوز‘ کے رمضان پروگرام میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر باتیں کی۔ پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اداکاروں کو کسی بھی پوڈکاسٹ میں جاتے وقت یہ خیال رکھنا چاہیے کہ انہیں مختلف سوالات کرکے پھنسانے کی کوشش کی جائے گی۔ ان کے مطابق پوڈکاسٹرز کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اداکار مہمانوں سے غلط سوالات کرکے انہیں پھنسائیں اور پھر اپنے ویوز حاصل کریں۔ نادیہ خان کا کہنا تھا کہ انہیں بھی...
    پاکستان کے ایک معروف پوڈکاسٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ صفِ اول کی اداکارہ ہانیہ عامر نے انٹرویو کے لیے بھاری معاوضے کا مطالبہ کیا تھا حالیہ دنوں ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کے دوران پوڈکاسٹر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ہانیہ عامر کو اپنے پوڈکاسٹ میں مدعو کیا تھا لیکن اداکارہ نے شرکت کے لیے 2 ملین یعنی 20 لاکھ روپے فیس کا مطالبہ کیا انہوں نے مزید کہا کہ وہ اب تک 400 سے 500 پوڈکاسٹ کر چکے ہیں، لیکن آج تک کسی بھی فنکار کو انٹرویو کے بدلے معاوضہ ادا نہیں کیا ان کا مؤقف تھا کہ انڈسٹری کے تمام فنکار برابر ہیں اور کسی کے لیے خاص معاوضہ دینا مناسب نہیں یہ بھی حقیقت...
    پاکستانی باصلاحیت، مایہ ناز اور معروف اداکارہ ہانیہ عامر کے بارے میں معروف پوڈکاسٹر عدنان فیصل نے دعویٰ کیا ہے کہ ہانیہ عامر نے ان کے پوڈکاسٹ میں شرکت کے لیے 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ عدنان فیصل حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ عدنان فیصل نے بتایا کہ وہ 500 کے قریب پوڈکاسٹ کر چکے ہیں اور ان کے شو میں شوبز شخصیات سمیت دیگر شخصیات بھی آ چکی ہیں لیکن انہوں نے آج تک کسی کو بھی پوڈ کاسٹ میں شرکت کا معاوضہ نہیں دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر بالی ووڈ سے کام کی پیشکش قبول کریں گی لیکن کس شرط...
    معروف گلوکار بی پراک کے بعد اداکارہ اروشی روتیلا نے بھی یوٹیوبر رنویر الہ آبادیا کے متنازع بیان کے بعد ان کے پوڈکاسٹ 'بیئر بائسیپس' میں جانے سے انکار کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اروشی نے رنویر الہ آبادیا کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سے بھی اَن فالو کردیا ہے اور ان کے پوڈکاسٹ میں شیڈول اپنی شرکت سے منع کر دیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اروشی روتیلا اپنی تیلگو فلم ’ڈاکو مہاراج‘ کی باکس آفس پر بڑی کامیابی کے بعد وہ اس شو میں دکھائی دینے والی تھیں۔         View this post on Instagram                       A post shared by Varinder Chawla...
    معروف گلوکار بی پراک نے یوٹیوبر رنویر الہ آبادیا کے متنازع بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے ان کے پوڈکاسٹ 'بیئر بائسیپس' پر اپنی شرکت منسوخ کر دی۔ بی پراک نے ایک انسٹاگرام ویڈیو میں رنویر کی سوچ کو ’قابل مذمت‘ قرار دیتے ہوئے ان پر شدید تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’انڈیاز گاٹ ٹیلنٹ‘ شو میں بھارتی ثقافت کی غلط تصویر پیش کی گئی، جو ناقابل قبول ہے۔ رنویر الہ آبادیا جو اپنے یوٹیوب چینل پر مشہور شخصیات کے انٹرویوز کے لیے جانے جاتے ہیں، اپنے متنازع بیان کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ مشہور مصنف نیلیش مشرا نے بھی اس معاملے پر سخت ردعمل دیا اور شو کے مواد...
۱