بھارت میں وزیراعظم نریندر مودی اور مودی کے حامی کٹھ پتلی میڈیا پر تنقید
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
سٹی42: پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت میں وزیراعظم نریندر مودی اور مودی کے حامی کٹھ پتلی میڈیا پر تنقید بڑھ گئی۔
مختلف میڈیا پلیٹ فارمز پر بھارتی شہری پہلگام میں سیاحوں کی سکیورٹی میں ناکامی کی کھلی حقیقت کو لے کر نریندر مودی کی مرکزی حکومت پر سخت کو تنقید کر رہے ہیں۔
حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ ہوسٹ نے براہ راست سوال پوچھا کہ کیا پہلگام سکیورٹی فیلیئر نہیں ہے؟
پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میں آج جوڑ پڑے گا
پوڈکاسٹ شو کے مہمانوں نے جواب دیا کہ پہلگام میں سیاحوں کا قتل جس نے بھی کیا یہ ایک بدترین سکیورٹی ناکامی ہے۔ پلوامہ بھی سکیورٹی فیلیئر تھا۔ ، پٹھان کوٹ کا واقعہ بھی سکیورٹی کی ناکامی تھا۔
پوڈکاسٹ میں شریک ایک مہمان نے نریندر مودی کے پھیلائے ہوئے اس جھوٹ پر سوال کیا کہ 2 لوگ پاکستان کے زیر استعمال کشمیر گئے، 7 سال ٹریننگ کی اور واپس آگئے، تو اس سب کو کون مانیٹر کر رہا تھا ؟ پوڈکاسٹ ہوسٹ نے کہا کہ مودی حکومت دعویٰ کرتی ہے کہ اس نے بھارت خصوصاً کشمیر کو دہشتگردی سے پاک کر دیا اور پھر وہاں 26 سیاحوں کا ایسے قتل ہو جاتا ہے کہ مودی کی کسیورٹی فورس نزدیک تک نہیں آتی اور قاتل کارروائی کر کے سہولت سے غائب ہو جاتے ہیں۔
9سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم عمر گرفتار
پوڈکاسٹ ہوسٹ نے کہا کہ کیا بی جے پی حکومت کو 11 سال کافی نہیں تھے؟ مودی نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اقدامات کا دعویٰ کیا مگر نتیجہ کیا نکلا ؟
پوڈکاسٹ کے مہمان نے کہا بھارتی الیکٹرانک میڈیا پر تو حملے کی وجوہات اور سکیورٹی فیلیئر پر کوئی بات ہی نہیں کرتا، بھارتی میڈیا بس یہی بتا رہا ہے کہ ہندوؤں کو مار دیا اور مودی یہ کہہ رہا ہے، مودی وہ کہہ رہا ہے۔
Waseem Azmet.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :