بھارت کا جھوٹ دنیا کے سامنے ایکسپوز ہوچکا: رانا مشہود خان
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ بھارت کا جھوٹ دنیا کے سامنے ایکسپوز ہو چکا ہے۔
ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلگام حملے پر وزیرِ اعظم نے انڈیپینڈنٹ کمیشن بنانے کی بات کی تھی۔
رانا مشہود خان کا کہنا ہے کہ کشمیر میں 75 سال سے عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی کی جارہی ہے، بھارت میں تمام اقلیتوں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے۔
اسلام آباد 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والی.
انہوں نے کہا کہ آج بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آگیا ہے، کشمیر پر سودے بازی کی گئی تھی اب یہ مقدمہ ہم لڑیں گے، کشمیر کو اس کا اسٹیٹس واپس دلانے کا وقت ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے، مودی کی 7 لاکھ فوج کہاں تھی جب پہلگام واقعہ ہوا، واقعے کی ایف آئی آر 10 منٹ بعد درج ہوگئی لیکن کوئی ریاستی ادارہ وہاں نہیں پہنچا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پانی پاکستان کی ریڈ لائن ہے، آبی جارحیت برداشت نہیں کریں گے، آبی معاہدوں پر دنیا ساتھ کھڑی نہ ہوئی تو ہم اپنا حق لینا جانتے ہیں، بھارت نے اگر آبی جارحیت کی تو اندر گھس کر انہیں ماریں گے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: رانا مشہود
پڑھیں:
سرویکل ویکسین سے کسی بچی کو کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ نہیں: وزیر تعلیم
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ سرویکل کینسر سے بچا ئوکی ویکسین 100 فیصد محفوظ اور مستند ہے،یہ ویکسین پولیو ویکسین کی طرح موثر اور آزمودہ ہے اور اس کے استعمال سے کسی بچی کو کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ نہیں۔وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے والدین پر زور دیا کہ وہ ایچ پی وی ویکسین پر اعتماد کریں اور اپنی بچیوں کو لازمی طور پر یہ ویکسین لگوائیں۔ انہوں نے بتایا کہ اپنی فیملی کی بچیوں کو بھی یہ ویکسین لگوائی ہے۔رانا سکندر حیات نے واضح کیا کہ سرویکل کینسر ویکسین سے متعلق تمام افواہیں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ویکسین کے بارے میں منفی پروپیگنڈے سے بچا جائے کیونکہ سرویکل کینسر ایک بڑھتا ہوا سماجی چیلنج ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کینسر ایک لاعلاج مرض ہے اور اس کے پھیلا ئوکو روکنے کے لیے ابھی سے اقدامات کرنا ہوں گے۔