ہانیہ عامر نے بھاری معاوضہ طلب کیا تو یہ ان کا حق ہے، عدنان فیصل
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
مشہور پوڈکاسٹر عدنان فیصل نے اعتراف کیا کہ ہانیہ عامر نے ان کے پروگرام میں شرکت کے 20 لاکھ روپے مانگے تھے۔
عدنا فیصل نے نجی ٹی وی کی خصوصی رمضان ٹرانسمیشن ”باران رحمت“ پوڈکاسٹ میں شرکت کی۔ جب ان سے لائیوکالز کے دوران ایک کالرنے ہانیہ عامر کے معاوضے کے حوالے سے سوال کیا کہ اس خبر میں کتنی صداقت ہے۔
انہوں نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے جواب دیا کہ ہانیہ عامر ہماری بڑی سلیبریٹی ہیں اور اگر انہوں نے پوڈکاسٹ میں شرکت کا معاوضہ طلب کیا تو یہ ان کا حق ہے۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ چونکہ وہ آج تک کسی کو بھی پیسے نہیں دیتے، اس لیے ہانیہ عامر کو بھی معاوضہ دینے سے انکار کر دیا گیا۔
عدنان فیصل نے تسلیم کیا کہ ہانیہ عامر ایک ایسی فنکارہ ہیں جو بیس لاکھ نہیں بلکہ پچاس لاکھ تک کا معاوضہ مانگ سکتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے پوڈکاسٹ میں بلاول بھٹو سمیت کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی ہے، مگر کسی کو بھی معاوضہ نہیں دیا گیا، کیونکہ ان کی پالیسی یہ ہے کہ اگر پیسے دیے جائیں تو سب کو دیے جائیں گے، نہ کہ کسی ایک کو۔
عدنان فیصل کا کہنا تھا کہ یہ فنکاروں کی محبت ہے جو بلا معاوضہ ان کے پوڈکاسٹ میں آتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ مزید اچھے آرٹسٹس بھی ان کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوں، حالانکہ ابھی تک ایسا نہیں ہو سکا، مگر ممکن ہے کہ مستقبل میں وہ شامل ہوں۔
Post Views: 1.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پوڈکاسٹ میں عدنان فیصل ہانیہ عامر انہوں نے
پڑھیں:
ایس سی او اجلاس: اسحاق ڈار نے مشترکہ مصوری کی تقریب میں شرکت کی
انور عباس: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کرغزستان کے شہر چولپون-آتا میں شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع پر رکن ممالک کے وفود کے سربراہان کے ساتھ مشترکہ مصوری کی تقریب میں شرکت کی۔
آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق تقریب کے دوران درخت کی شاخوں پر مشتمل علامتی پینٹنگ تیار کی گئی، جو ایس سی او رکن ممالک کے درمیان امن، دوستی، تعاون اور مشترکہ خوشحالی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مشترکہ مصوری کی یہ تقریب رکن ممالک کے درمیان باہمی اعتماد، یکجہتی اور تعاون کے فروغ کی علامت بھی بنی۔
آج شام و رات سے 27 جولائی تک مزید بارشوں کی پیشگوئی