شاہ رخ خان کیساتھ آخری پوڈکاسٹ کی خواہش پر کپل شرما نےنادر علی کوبرا بھلا کیوں کہا؟
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور کامیڈین نادر علی نے بھارت کے مشہور اداکار کپل شرما کے ساتھ ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا، جس میں کپل نے انہیں گالی دے کر شاہ رخ خان کے ساتھ پوڈکاسٹ کرنے کے حوالے سے اپنی رائے دی۔
اپنی محنت، تخلیقی صلاحیت اور منفرد انداز کے ذریعے ڈیجیٹل دنیا میں ایک الگ پہچان بنانے والے نادر علی کا یوٹیوب چینل لاکھوں سبسکرائبرز کے ساتھ آج پاکستان کے سب سے بڑے چینلز میں شمار ہوتا ہے۔ ان کے پوڈ کاسٹس میں پاکستان کی مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی مشہور سماجی اور سیاسی شخسیات شخصیات شرکت کر چکی ہیں۔
نادرعلی ایک نجی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں مہمان کے طور پر شریک ہوئے ، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور مستقبل کی منصوبہ بندی پر تفصیل سے بات کی۔
شو کے دوران میزبان نے نادر علی سے وضاحت طلب کی کہ، آپ نے شاہ رخ خان کے ساتھ پوڈ کاسٹ کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی، اور کہا تھا کہ جیسے ہی یہ خواہش پوری ہو گی، آپ پوڈکاسٹ کرنا چھوڑ دیں گے۔ آپ نے ایسا کیوں کہا؟۔
نادر علی نے جواب دیا کہ، ہاں یہ ایک عجیب سی بات ہے نا؟ در حقیقت، میں نے اپنی وِش لسٹ بنائی تھی اور اس میں سب سے پہلے عمر شریف کا نام تھا، مگر بدقسمتی سے وہ ہمیں چھوڑ کر چلے گئے۔ اللہ ان کی مغفرت کرے۔ اس کے بعد اویس رضا قادری ہیں، جنہیں میں بہت پسند کرتا ہوں، اور دنیاوی اعتبار سے شاہ رخ خان میری پسندیدہ شخصیت ہیں۔
نادر علی نے مزید بتایا کہ انہوں نے شاہ رخ خان کی منیجر کو پیغام بھیجا تھا کہ ، اگر میں شاہ رخ خان کے ساتھ پوڈکاسٹ کر لیتا ہوں تو میں اپنے پوڈکاسٹ کیریئر کو ختم کر دوں گا، تاکہ لوگ یہ نہ کہیں کہ میں نے زوال کے بعد کام چھوڑا۔
نادر علی نے مزید کہا کہ جب میں نے اس بات کا ذکر کپل شرما سے کیا تو انہوں نے مجھے گالی بک کر کہا کہ اگر تم شاہ رخ خان کے ساتھ پوڈکاسٹ کر لو گے، تو تمہاری شہرت اور زیادہ بڑھے گی۔ لیکن نادر علی نے اپنے فیصلے پر قائم رہنے کا عزم ظاہر کیا۔
نادر علی نے اپنی گفتگو میں یہ بھی کہا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ انٹرویو کرنا ان کے پوڈکاسٹ کیریئر کا سب سے بڑا خواب ہے۔ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ اگر یہ خواب پورا ہو گیا تو ان کے لیے مزید کچھ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
نادر علی نے یہ بھی بتایا کہ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے وہ شاہ رخ خان کی منیجر پوجا ددلانی تک بھی پیغام پہنچا چکے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ایک دن یہ خواب حقیقت بنے گا۔
یادرہے کہ گذشتہ دنوں نادرعلی نے کہا تھا کہ اگر وہ اپنے شو پر شاہ رخ خان کو مدعو کرنے میں کامیاب ہو گئے تو وہ اپنے پوڈ کاسٹنگ کریئر کو اس مقام پر ختم کر دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ، شاہ رخ خان کا انٹرویو کرنا میری زندگی کا سب سے بڑا مقصد ہے، اور اگر یہ خواب پورا ہو گیا تو میں سمجھوں گا کہ میں نے اپنے پوڈ کاسٹنگ کریئر کی بلند ترین چوٹی کو سر کر لیا ہے۔ اس کے بعد مجھے مزید کچھ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نادر علی نے پوڈکاسٹ کر تھا کہ
پڑھیں:
پہلگام واقعے پر بھارت سندھ طاس معاہدہ معطل کرکے اپنی پرانی خواہش پوری کررہا ہے، وزیر دفاع
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کئی سال سے مختلف حیلے بہانوں سے سندھ طاس معاہدے سے منحرف ہونے کی کوشش کررہا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر دفاع نے سماجی رابطے کی سائٹ خواجہ آصف نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے قانونی حوالہ دیا۔
انہوں نے دستاویز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سندھ طاس معاہدے کی یہ متعلقہ شقیں یہ ہیں جس کی تشریح کی ضرورت نہیں اور اس معاہدے میں ترمیم یا نئی شقوں کو ڈالنے کا طریقہ کار بھی درج ہے۔
انہوں نے حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھارت کیا کرسکتا ہے اور کیا نہیں، یہ وضاحت کے ساتھ درج ہے اور اسی اسی طریقہ کار کا پاکستان بھی پابند ہے۔
خواجہ آصف نے کاہ کہ بھارت کئی سال سے مختلف حیلوں بہانوں سے سندھ طاس معاہدے سے منحرف کی کوشش میں ہے اور اب پہگلام میں ہونے والے دہشت گردی کے افسوس ناک واقعہ کو صرف اور صرف اپنی ایک پرانی خواہش کی تکمیل کے لئے استعمال کر رہا ہے۔