پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کے جیل میں رہنے کے سیاسی فوائد کی بات کی اور انہیں زہر دینے کی بھی بات کی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ جس جماعت کے اندر کے لوگ اس طرح کی سازش کریں اس سے کیا توقع کی جائے، بانی پی ٹی آئی سے منسلک لوگ کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو جیل مینوئل کے مطابق سہولتیں حاصل ہیں، جان بوجھ کر پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

آج مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی کے باہر آنے سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی، رانا ثناء اللّٰہ

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا اسٹیبشلمنٹ کے ساتھ کوئی بیک ڈور رابطہ بحال نہیں ہوا ہے۔ مذاکرات کا تیسرا دور اگلے ہفتے لے کر جانے کی بات بھی پی ٹی آئی کی طرف سے آئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کی طرف سے کیے گئے پروپیگنڈا کی ہر طرف سے تردید ہوئی، جھوٹا بیانیہ بار بار دہرایا گیا کہ ڈی چوک میں گولیاں چلی ہیں، فلسطین کے شہداء کی ایمبولینس کو پوسٹ پر لگا دیا گیا کہ ہمارے لوگوں کو شہید کیا گیا،بانی پی ٹی آئی کا اسٹیٹ، اداروں اور حکومت کے بارے میں موقف سب کے سامنے ہے، اس جماعت کے لوگ آپس میں بھی لڑ رہے ہیں اور اداروں سے بھی لڑ رہے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ایاز صادق کے بیرون ملک دورے کی وجہ سے مذاکرات میں تعطل آیا ہے، ایاز صادق کے واپس آنے کے بعد مذاکرات ہو جائیں گے، پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کی بانی سے دوسری ملاقات بھی جلد کروادی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جس سوشل میڈیا سے پی ٹی آئی بڑی جماعت بنی اسی سوشل میڈیا نے ان کا بھٹہ بٹھایا، منصوبہ بندی کے تحت حکومت مخالف پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، پی ٹی آئی ہمیشہ سوشل میڈیا پر ملک مخالف مہم چلاتی ہے، پی ٹی آئی کی کوشش ہے کہ سیاسی عدم استحکام پیدا ہو۔

رانا ثناء کا پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کی بانی سے ملاقات نہ ہونے پر ردعمل

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کمیٹی ارکان نے پہلے دیگر اور پھر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی بات کی،

رانا ثناء نے مزید کہا کہ آج تک کوئی ایک شخص کسی عدالت میں درخواست لے کر نہیں گیا، سوشل میڈیا پروپیگنڈے کے سوا ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے، یہ ایسی سیاسی جماعت ہے جو دوسری جماعتوں سے بھی لڑ رہی ہے اور آپس میں بھی لڑ رہے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ مذاکرات میں ہم اچھے طریقے سے آگے بڑھنا چاہتے تھے، وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی میں تمام اتحادیوں کو شامل کیا، پی ٹی آئی سے کہا ہے کہ اپنے تحریری مطالبات رکھیں، پی ٹی آئی نے کہا کہ ملاقات کروائیں پھر مطالبات لکھ کر دیں گے، ملاقات کے بعد آئے اور کہا ملاقات صحیح نہیں ہوئی،  ایاز صادق باہر گئے ہوئے ہیں، واپس آئیں گے تو ان کی دوسری ملاقات ہوجائے گی۔

رانا ثناء نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی گفتگو سے لگتا ہے وہ سیدھی بات نہ کریں، اندازہ ہورہا ہے کہ وہ مطالبات لکھ کر نہیں دیں گے، علی امین گنڈاپور کے رابطے چاروں طرف ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کا فیصلہ مذاکرات کی وجہ سے رکا ہے، مذاکرات کا 190 ملین پاؤنڈ کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے، ہم چاہتے تھے کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان نیشنل ڈائیلاگ ہو، مذاکرات میں اچھے طریقے سے آگے بڑھنا چاہتے تھے، ہم نے پہلی ہی میٹنگ میں کہا کہ آپ اپنا نقطہ نظر تحریری طور پر رکھیں، وزیراعظم نے اسی لیے مذاکراتی کمیٹی میں اتحادیوں کو بھی شامل کیا۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنی سیاست کر رہی ہے ایسا کرنا پیپلز پارٹی کاحق ہے، حکومت جو بھی فیصلے لیتی ہے اس پر پیپلزپارٹی کی قیادت آن بورڈ ہوتی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

دشمن کو رعایت دینے سے اسکی جارحیت کو روکا نہیں جا سکتا، حزب اللہ لبنان

لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمتی اتحاد کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ دشمن کو کسی بھی قسم کی رعایت دینے سے، اسکی بلیک میلنگ و جارحیت میں کسی بھی قسم کی کمی نہ ہوگی بلکہ اس امر کے باعث دشمن مزید طلبگار ہو گا اسلام ٹائمز۔ لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمت کے ساتھ وابستہ اتحاد "الوفاء للمقاومۃ" کے سربراہ محمد رعد نے اعلان کیا ہے کہ گو کہ ہم اسلامی مزاحمت میں، اِس وقت مشکلات برداشت کر رہے ہیں اور دشمن کی ایذا رسانی و خلاف ورزیوں کے سامنے صبر و تحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں لیکن ہم اپنی سرزمین پر پائیدار ہیں اور اپنی مرضی کے مطابق اپنے موقف و انتخاب پر ثابت قدم رہیں گے تاکہ اپنے اور اپنے وطن کے وقار کا دفاع کر سکیں۔ عرب ای مجلے العہد کے مطابق محمد رعد نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ملک لبنان کی خودمختاری کے تحفظ کے لئے اپنی جانیں اور  خون تک کا نذرانہ پیش کرتے رہیں گے اور مزاحمت کے انتخاب پر ثابت قدم رہیں گے تاکہ دشمن؛ ہم سے ہتھیار ڈلوانے یا ہمیں اپنے معاندانہ منصوبے کے سامنے جھکانے کو آسان نہ سمجھے۔
  سربراہ الوفاء للمقاومہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اب بھی لبنان کے اندر سے کچھ ایسی آوازیں اٹھ رہی ہیں کہ جو قابض دشمن کے سامنے ہتھیار ڈال دینے اور لبنان کی خودمختاری سے ہاتھ اٹھا لینے پر اُکسا رہی ہیں درحالیکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح سے وہ ملکی مفادات کا تحفظ کر سکیں گے! انہوں نے کہا کہ ان افراد نے انتہائی بے شرمی اور ذلت کے ساتھ ملک کو غیروں کی سرپرستی میں دے دیا ہے جبکہ یہ لوگ، خودمختاری کے جھوٹے نعرے لگاتے ہیں۔ 

محمد رعد نے تاکید کی کہ انتخاباتی قوانین کے خلاف حملوں کا مقصد مزاحمت اور اس کے حامیوں کی نمائندگی کو کمزور بنانا ہے تاکہ ملک پر قبضہ کرنا مزید آسان بنایا جا سکے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دشمن کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے باوجود، اسلامی مزاحمت اب بھی جنگ بندی پر پوری طرح سے کاربند ہے تاہم دشمن کو کسی بھی قسم کی رعایت دینا، "لبنان پر حملے" کے بہانے کے لئے تشہیری مہم کا سبب ہے اور یہ اقدام، دشمن کی بلیک میلنگ اور جارحیت کو کسی صورت روک نہیں سکتا بلکہ یہ الٹا، اس کی مزید حوصلہ افزائی ہی کرے گا کہ وہ مزید آگے بڑھے اور بالآخر پورے وطن کو ہی ہم سے چھین لے جائے۔ محمد رعد نے زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ دشمن کے اہداف کو ناکام بنانے کے لئے وہ کم از کم کام کہ جو ہمیں انجام دیا جانا چاہیئے؛ اس دشمن کی جارحیت کے خلاف فیصلہ کن مزاحمت اور اپنے حق خود مختاری کی پاسداری ہے!!

متعلقہ مضامین

  •  امریکا کا یوٹرن‘ یوکرین کو ٹوماہاک میزائل دینے سے انکار
  • 27 ویں ترمیم کو ایسی خوفناک چیز بنا کر پیش کیا جا رہا ہے جیسے طوفان ہو، اتفاق رائےکے بغیر کوئی آئینی ترمیم نہیں ہوگی، رانا ثنا اللہ
  • 27ویں ترمیم کو ایسی خوفناک چیز بنا کر پیش کیا جا رہا ہے جیسے طوفان ہو، رانا ثناء
  • پیپلز پارٹی آئینی عدالت پرمتفق، میثاق جمہوریت پر دستخط ہیں،رانا ثناء
  • 27ویں آئینی ترمیم اتفاق رائے سے کی جائےگی، کسی کے لیے گھبرانے کی بات نہیں، رانا ثنااللہ
  • سیاسی درجہ حرارت میں تخفیف کی کوشش؟
  • بانی پی ٹی آئی کے نامزد اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی تقرری مشکلات کا شکار
  • علاقائی عدم استحکام کی وجہ اسرائیل ہے ایران نہیں, عمان
  • دشمن کو رعایت دینے سے اسکی جارحیت کو روکا نہیں جا سکتا، حزب اللہ لبنان
  • پی ٹی آئی رہنما ذاتی نہیں قومی مفاد میں کام کریں: رانا ثنا اللہ