لکی مروت؛ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے 17 سویلین ورکرز کو اغوا کرلیا، 8 ورکربازیاب
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
LAKI MARWAT:
فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے ضلع لکی مروت کے علاقے کبل خیل میں 17 سویلین ورکرز کو اغوا کرلیا، سیکیورٹی فورسز نے 8 مغوی ورکرز کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔
ذرائع کے مطابق آج فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے ضلع لکی مروت کے علاقے کبل خیل سے 17 سویلین ورکرز کو بھتہ خوری کے لیے اغوا کر لیا، مغوری سویلین ورکرز نہتے تھے۔
ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے سویلین ورکرز کو اغوا کرنے کے بعد وہاں کے مقامی ٹھیکدار کی گاڑی کو بھی آگ لگا دی۔
سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے اب تک8 مغوی ورکرز کو بحفاظت باز یاب کروا لیا ہے، اور باقی نہتے ورکرز کی بازیابی کے لیے آپریشن جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کی اِن پاکستان اور عوام دشمن بہیمانہ کارروائیوں کا دین اور اسلامی اقدار سے کوئی تعلق نہیں، یہ بہیمانہ اقدام کرنے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سی ٹی ڈی نے دو دہشتگرد گرفتار کرلیے
سٹی 42 : شہرِ قائد میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کے دوران ایس آر اے کے 2 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔
ایس ایس پی سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر ڈاکس مچھر کالونی کےعلاقے میں کی گئی، جہاں سے ایس آر اے کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت سرمد علی رضا اور غنی اللہ عرف غنی امان چانڈیو کے نام سے ہوئی، جن کے قبضے سے دو ہینڈ گرنیڈ اور بارودی مواد برآمد ہوا۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد ایس آر اے کے انتہائی مطلوب گروہ سے تعلق رکھتے ہیں، گرفتار دہشت گرد طلبہ کو ایس آر اے میں بھرتی اور دہشت گردی کی ترغیب دیتے تھے ۔ اِن کے خلاف مختلف تھانوں میں دہشت گردی، بارودی مواد اور حملوں کے مقدمات درج ہیں۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزمان قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔گرفتار دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ شعبہ کے حوالے کر دیا گیا، دونوں سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ آج ہوگا