مذاکرات ؛پی ٹی آئی کا فوری طور پر مطالبات تحریری طور پر نہ دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
طیب سیف: پی ٹی آئی اور حکومت کے مابین مزاکرت کے ڈیڈ لاک پر پی ٹی آئی کا فوری طور پر اپنے مطالبات تحریری طور پر نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی ملک سے باہر ہیں ان سے ملاقات کے بعد مطالبات تحریری طور پر دیے جایے گے ۔سپیکر ایاز صادق کی جانب سے پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا ۔اسد قیصر نے سپیکر قومی اسمبلی سے بانی تحریک انصاف سے ملاقات نہ کروانے کا شکوہ کیا تھا ۔اسد قیصر کے تحفظات پر سپیکر ایاز صادق نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا ۔بیرسٹر گوہر نے ایاز صادق کے تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ تیسری نشست سے پہلے سپیکر ایاز صادق سے ملاقات کرے گی ۔سپیکر سے ملاقات کے بعد مطالبات تحریری طور پر دیے جائیں گے ۔بانی تحریک انصاف کے حکم کے مطابق پی ٹی آئی اپنے مطالبات تحریری طور پر جمع کروائے گی ۔
مسائل کے حل کیلئے کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے:گورنر سٹیٹ بینک
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: مطالبات تحریری طور پر سے ملاقات پی ٹی آئی
پڑھیں:
پورٹ قاسم پر چینی کمپنی کو شپ یارڈ کیلئے تیار جیٹی دینے کا فیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی میں وزارتِ میری ٹائم افیئرز نے پورٹ قاسم پر عالمی معیار کا شپ یارڈ قائم کرنے کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا ہے
زرایع کے مطابق وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرز جنید انور چوہدری نے بتایا ہے کہ حکومت نے چینی کمپنی کو پورٹ قاسم پر موجود تیار جیٹی شپ یارڈ کے لیے دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ یہاں بین الاقوامی معیار کے مطابق جہاز سازی کا باقاعدہ آغاز کیا جا سکے۔
ان کا کہنا ہے کہ پورٹ قاسم پر سالانہ 6 جہاز بنانے کی گنجائش ہوگی اور پاکستان ان جہازوں کی ادائیگی روپے میں کرے گا۔ وفاقی وزیر نے یہ بھی بتایا کہ دوسری شپ یارڈ قائم کرنے کے لیے جگہ کی نشاندہی کا عمل بھی جاری ہے۔