Jasarat News:
2025-07-26@21:18:04 GMT

میئر کراچی نے تدفین کیلیے14ہزار300روپے قیمت مقررکر دی

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام قبرستانوں میں کے ایم سی کے بائی لاز اور تدفین کے لیے مقررہ نرخ پر عملدرآمد کا آغاز کردیا ہے۔ کے ایم سی کے رجسٹرڈ قبرستانوں میں تدفین کے لیے 14300 روپے کا نرخ مقرر کیا گیا ہے اور تمام قبرستانوں میں مقررہ نرخ کے بینرز آویزاں کردیے گئے ہیں، شہری قبرستان میں تدفین کے لیے 14300 روپے سے زایدادا نہ کریں،اس رقم میں زمین، قبر کی کھدائی، بلاکس سے چنائی، سلیپ اور تدفین کے تمام امور شامل ہیں، زائد رقم وصول کرنے والوں کے خلاف شکایت 1339 پر درج کرائی جائے جس پر فوری سخت کارروائی کی جائے گی، اس اقدام کا مقصد کراچی کے شہریوں کو ان کے لواحقین کی تدفین میں سہولت فراہم کرنا ہے،یہ بات انہوں نے کے ایم سی قبرستانوں میں متعلقہ بائی لاز اور تدفین کے نرخ کے حوالے سے جاری کی گئیں ہدایات پر عملدرآمد کا جائزہ لیتے ہوئے کہی، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کے ایم سی کے رجسٹرڈ قبرستانوں میں کام کرنے والے تمام افراد کو متعلقہ بائی لاز اور مقررہ نرخ کے تحت کام کرنے کا پابند بنایا گیا ہے،اس کے علاوہ قبروں کو مسمار کرنے والی مافیا کے خلاف بھی فیصلہ کن کارروائی شروع کردی ہے،کسی بھی شخص کو کے ایم سی کی رجسٹریشن کے بغیر قبرستان میں کام کرنے کی اجازت نہیں ہے اور اس کی خلاف ورزی پر متعلقہ قواعد و ضوابط کے تحت کارروائی ہوگی، انہوں نے کہاکہ ڈائریکٹر قبرستان کے ایم سی کو تمام قبرستانوں کا دورہ کرنے اور احکامات پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کردی ہے، شہر مختلف قبرستانوں میں مافیا کے کارندے شہریوں سے ان کے لواحقین کی تدفین کے لئے اضافی رقم وصول کر رہے تھے جبکہ قبروں کو مسمار کرنے کی شکایات بھی سامنے آرہی تھیں جس پر ایکشن لیتے ہوئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے جس کے ساتھ ساتھ ان کاموں میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہریوں کو بلدیاتی خدمات کی فراہمی شہری اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے، خاندان میں اموات کی صورت میں لواحقین کی تدفین پر اٹھنے والے اخراجات اور دیگر مسائل بھی شہر کا ایک اہم مسئلہ ہیں اور بلدیہ عظمیٰ کراچی جہاں شہر کے انفراسٹرکچر کو ترقی دے رہی ہے وہیں ان بنیادی مسائل پر بھی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو ان کی روزمرہ زندگی میں سہولت فراہم کی جاسکے، کے ایم سی کے زیر انتظام قبرستانوں کے لئے بنائے گئے بائی لاز کا مقصد قبرستانوں سے متعلق تمام معاملات کو درست خطوط پر استوار کرنا ہے لہٰذا اس معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام چیزوں کو قواعد و ضوابط کے دائرہ کار میں لایا جائے گا، انہوں نے شہریوں سے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے رجسٹرڈ قبرستانوں میں اپنے لواحقین کی تدفین کے حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایات پر فوری کارروائی کے لئے کمپلین نمبر 1339 سے رجوع کریں جہاں بلدیہ عظمیٰ کراچی کا عملہ ان کی داد رسی کے لئے موجود رہے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: قبرستانوں میں کے ایم سی کے میئر کراچی بلدیہ عظمی بائی لاز تدفین کے نے کہا کے لئے

پڑھیں:

امیگریشن قوانین کی مخالفت، میئر نیویارک اور دیگر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ

اٹارنی جنرل پیم بانڈی نے کہا کہ نیویارک شہر کی انتظامیہ نے ہزاروں مجرموں کو رہائی دی ہے تاکہ وہ قانون پر عمل کرنے والے شہریوں کیخلاف پرتشدد جرائم کرسکیں۔ اسلام ٹائمز۔ ٹرمپ انتظامیہ نے نیویارک شہر، میئر ایریک ایڈمز اور شہر کے کئی دیگر اہلکاروں کیخلاف مقدمہ دائر کردیا۔  انتظامیہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہر میں نافذ قانون خطرناک مجرموں کو گلیوں میں گشت اور کمیونٹی میں گھناونے جرائم کی اجازت دیتا ہے۔    اٹارنی جنرل پیم بانڈی نے کہا کہ نیویارک شہر کی انتظامیہ نے ہزاروں مجرموں کو رہائی دی ہے تاکہ وہ قانون پر عمل کرنے والے شہریوں کیخلاف پرتشدد جرائم کرسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر نیویارک شہر اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے کھڑا نہیں ہوگا تو وفاقی حکومت یہ اقدام کرےگی۔   معاون اٹارنی جنرل بریٹ شومیٹ Brett Shumate نے کہا کہ بہت عرصے سے نیویارک شہر ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے امیگریشن قوانین نافذ کرنے کی راہ میں حائل ہے۔ وفاق کی جانب سے امیگریشن قوانین پر عمل کی کوششیں اب ناکام نہیں بنائی جاسکیں گی۔    امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے نیویارک شہر اور اسکی انتظامیہ کیخلاف یہ کیس ایسٹرن ڈسٹرکٹ میں دائر کیا ہے۔ تین ماہ کے دوران ٹرمپ انتطامیہ لاس اینجلیس، نیویارک اسٹیٹ، کولراڈو، الی نوائے، سٹی آف روچیسٹر اور نیوجرسی کے کئی شہروں کے خلاف بھی اسی نوعیت کا مقدمہ دائر کرچکی ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • پارکنگ فیس پر پابندی بے اثر، کراچی میں مافیا بے لگام
  • سانحہ چلاس: جاں بحق 3 سالہ عبدالہادی کی لودھراں میں نمازِ جنازہ ادا، والدہ کے پہلو میں تدفین
  • کراچی کی تمام شاہراہوں پر پارکنگ فیس لینے پر پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری
  • کراچی کے تمام 25 ٹاؤنز میں پارکنگ فیس ختم، نوٹیفکیشن جاری
  • کراچی: شہریوں کی غیر قانونی پارکنگ فیس سے جان چھوٹ گئی، نوٹیفکیشن جاری
  • کراچی: بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کیلئے ٹینک بنانے کا کام مکمل
  • امیگریشن قوانین کی مخالفت، میئر نیویارک اور دیگر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ
  • کراچی میں غیر ملکی شہریوں کے گھروں میں ڈکیتیاں، اہم انکشافات
  • کراچی میں پولیس اہلکار رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
  • ٹرمپ کا گوگل، مائیکرو سافٹ جیسی کمپنیوں کو بھارتی شہریوں کو ملازمتیں نہ دینے کا انتباہ