صوبائی وزیر ناصرحسین شاہ نے 16سریتون سنگ کرافٹس نمائش کا افتتاح کردیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر توانائی و پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سندھ، سید ناصر حسین شاہ نے کراچی کے اوشین مال کلفٹن میں چار روزہ 16ویں ’’سرتیون سنگ کرافٹس‘‘ نمائش کا افتتاح کیا۔ چار روزہ نمائش کا انعقاد سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن ( سرسو ) نے سندھ حکومت اور اس کے شراکت داروں کے اشتراک سے کیا ہے جس میں سندھ کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والی تقریباً 3,545 ہنر مند خواتین کے کام کی نمائش کی گئی ہے جس کا مقصد دیہی خواتین اور ہنر مند خواتین کو مارکیٹ سے رابطہ فراہم کرنا ہے۔ افتتاحی تقریب دوران صوبائی وزیر نے سرسو کی جانب سے سندھ کی دیہی ، غریب اور بے سہارا کمیونٹی ?و مالی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے کی گئی کوششوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی سندھ کی دیہی برادریوں کے لیے ایسا جذبہ جاری رکھا جائے گا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے زور دے کر کہا “ہم سب کو اپنے اپنے علاقوں میں خواتین کو درپیش مسائل ?و حل کرنے کیلئے بہت زیادہ عملی کام کرنا ہے ، زمینی سطح پر خواتین کو پیش آنے والے مسائل کو سمجھنے کے لیے بہت عملی ہونے کی ضرورت ہے اور ان کو حل کرنے کے طریقے میں حصہ لینا چاہیے ?یون?ہ اسی طرح سے ہی تبدیلیاں آئیں گی۔”صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ کی ہنر مند خواتین کو ای کامرس کے ذریعے دنیا بھر سے جوڑا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر کے مطابق دستکاری اور فن پارے مختلف ثقافتوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے میں مدد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرام منعقد ہونے چاہیں۔ ایسے پلیٹ فارم مقامی کاریگروں کو اپنی مصنوعات کی مارکیٹنگ میں مدد دیتے ہیں۔ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کاریگروں کے کام کو ختم نہ ہونے دے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
صوبائی محتسب کا سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ معطل
سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی محتسب کا سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ معطل کردیا۔
سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے کہا گیا کہ صوبائی محتسب کا قانون کہاں ہے؟ مونس علوی جرمانے کی رقم 25 لاکھ روپے ناظر سندھ ہائیکورٹ کو جمع کروائیں۔
جسٹس فیصل کمال عالم نے استفسار کیا کہ فیصلے میں کیا غلط ہے؟
درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ صوبائی محتسب نے عہدے سے ہٹانے اور 25 لاکھ جرمانہ عائد کیا ہے، وفاقی محتسب کو کیس کی سماعت کا اختیار ہے، صوبائی محتسب کو نہیں۔
عدالت کا کہنا تھا کہ یہ وفاقی محتسب کا کیس بنتا تھا، آپ کیسے کہہ سکتے ہیں؟ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ صوبائی محتسب کے دائرہ اختیار میں یہ کیس نہیں آتا، صوبائی محتسب کی جانب سے دی گئی سزا غیر قانونی ہے۔
عدالت نے صوبائی محتسب اور شکایت کنندہ کو نوٹس بھی کردیے۔
اس سے قبل سی ای او کےالیکٹرک مونس علوی نے صوبائی محتسب کے فیصلے کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے ہراسانی کا مرتکب قرار دینے کے صوبائی محتسب کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
مونس علوی اپنے وکیل بیرسٹر عابد زبیری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز صوبائی محتسب نے مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا اور ان پر 25 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔
محتسب کا کہنا تھا کہ مونس علوی پر خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہوتا ہے۔