آنے والا وقت بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ہے ‘ مسرت جمشید چیمہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ آنے والا وقت بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ہے ، جعلی حکمرانوںنے پی ٹی آئی کو دیوار کے ساتھ لگانے کے تمام حربے آزما لئے لیکن انہیں سوائے ناکامی کے کچھ نہیں مل سکا، ان شا اللہ عمران خان کی قیادت میں ہی پاکستان مشکلات کی دلدل سے باہرنکلے گا ۔
(جاری ہے)
اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ آج عوام بھی جانتے ہی کہ جعلی حکمرانوں کا اصل خوف کیا ہے ، حیلے بہانوں سے پی ٹی آئی کو دبائو میں رکھنے کیلئے سازشیں اور کوششیں جاری ہیں لیکن پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنان کے حوصلے بلندہیں۔انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف پراپیگنڈا کرنے والے جعلی حکمران چاہتے ہیں انہیں کسی طرح فیس سیونگ مل جائے لیکن عوام اب اصل حقائق سے آگاہ ہیں ۔ عمران خان نے ہمیشہ ایک ہی بات کی ہے کہ ملک کو آئین و قانون کے مطابق چلایا جائے لیکن باریاں لینے والوں کو یہ راستہ پسند نہیں ہے ۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔