ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا، کیسز عالمی سطح پر لے جائیں گے، عمران خان
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
راولپنڈی:
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا، کیسز عالمی سطح پر لے جائیں گے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان نے انکشاف کیا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا ہے کہ ملکی عدالتوں میں انصاف نہ ملنے پر کیسز کو بین الاقوامی سطح پر لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی تک رسائی کو محدود کر دیا گیا ہے، ان کے ذاتی معالج کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ رویہ ناقابل برداشت ہے اور یہ ٹارچر کے مترادف ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے کہا کہ وہ اسلام آباد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ تک گئے لیکن کسی نے ان کی بات نہیں سنی۔ اب وہ اقوام متحدہ سمیت دیگر بین الاقوامی اداروں سے رجوع کریں گے۔
علیمہ خان نے مزید کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کا سگنیٹری ہے، اس لیے بانی پی ٹی آئی کے حقوق عالمی قوانین کے تحت محفوظ ہیں۔
علیمہ خان نے اس بات کی وضاحت کی کہ ان کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں لیکن وہ اپنے بھائی کی رہائی اور انصاف کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گی۔
انہوں نے کہا ہم سیاست میں نہیں، لیکن یہ ذمہ داری ہم پر ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے پیغامات کو عوام تک پہنچائیں۔
علیمہ خان نے انکشاف کیا کہ دو ماہ قبل انہیں اے آئی جنریٹڈ ویڈیوز کے ذریعے بدنام کرنے کی دھمکیاں دی گئیں، لیکن وہ ان دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس کوئی عہدہ نہیں، لیکن وہ جیل سے اپنی پارٹی چلا رہے ہیں اور پاکستانی عوام کی آواز ہیں۔
علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے تمام فیصلے جیل سے ہی ہو رہے ہیں اور وہ اپنی رہائی تک عوام کے ساتھ جڑے رہیں گے۔
انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ ہر ظلم اور ناانصافی کو بے نقاب کریں گی اور بانی پی ٹی آئی کی حفاظت کو یقینی بنائیں گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی علیمہ خان نے خان نے کہا نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
سندھ طاس معاہدے کی معطلی: پاکستان عالمی بینک سے فوری رابطہ کرے گا:سابق سیکرٹری واٹر کمیشن
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق سیکرٹری واٹر کمیشن شیراز میمن نے واضح کیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو معطل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے میں معطلی کی کوئی شق موجود نہیں ہے اور اگر کوئی مسئلہ پیدا ہوتا ہے تو معاہدے پر دوبارہ مذاکرات ہو سکتے ہیں۔
شیراز میمن نے نجی ٹی وی آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اس معاہدے میں اپنی مرضی کی تبدیلیاں چاہتا ہے اور ممکن ہے وہ پاکستان پر دباو¿ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہو۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ بھارت پہلے ہی تین دریا اپنے قبضے میں لے چکا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ سندھ طاس معاہدہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے اور عالمی بینک اس کا ضامن ہے۔
شیراز میمن نے کہا کہ “اگر بھارت کی جانب سے کوئی خلاف ورزی یا معاہدے میں مداخلت ہوتی ہے تو عالمی بینک سے فوری رابطہ کیا جائے گا تاکہ معاہدے کو برقرار رکھا جا سکے۔’
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر اپنا موقف مو¿ثر انداز میں اجاگر کرنا ہوگا تاکہ سندھ طاس معاہدے کی روح کے مطابق پانی کی تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے۔
بھارتی آبی جارحیت کے بعد پاکستانی باکسر کا بھارتی باکسر پر تابڑ توڑ اٹیک، پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا
مزید :