چمپئنز ٹرافی، شکیب الحسن کیلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
ڈھاکا (اسپورٹس ڈیسک)بنگلادیش کے سابق کپتان اور آل رائونڈر شکیب الحسن کی پاکستان میں شیڈول چمپئینز ٹرافی 2025میں اسکواڈ میں شمولیت غیر یقینی دیکھائی دینے لگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش کائونٹی چمپئن شپ کے دوران سابق بنگلادیشی کپتان و آل رائونڈر شکیب الحسن کے بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیدیا گیا تھا۔گزشتہ ماہ انگلینڈ کی لافبرو یونیورسٹی میں ٹیسٹ کیا گیا اور وہ ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے تھے، جس کے نتیجے میں ان پر ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ تاہم شکیب الحسن چنئی میں دوبارہ بولنگ ٹیسٹ کروائیں گے جس کے بعد انکے مستقبل کا فیصلہ ہوسکے گا، اگر کرکٹر دوبارہ ٹیسٹ میں ناکام ہوئے تو انکی چمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں شرکت مشکوک ہوگی۔ چیمپئنز ٹرافی میں بنگلادیش کا پہلا میچ 20 فروری کو دبئی میں بھارت کے خلاف شیڈول ہے جبکہ ایونٹ میں شریک تمام 8 ٹیموں کو 12 جنوری تک اپنے حتمی اسکواڈ جمع کرانا ہوں گے۔ غیر یقینی صورتحال کے باوجود بنگلادیش کے کپتان نجم الحسین شانتو اور بی سی بی کے صدر فاروق احمد شکیب الحسن کی ٹیم میں شمولیت کی حمایت کررہے ہیں ۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل شکیب الحسن
پڑھیں:
ٹی 20ایشیا کپ: بنگلادیش نے دلچسپ مقابلے میں افغانستان کوشکست دیدی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ابو ظبی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے 9 ویں میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کو 8 رنز سے شکست دے دی۔ گروپ بی کا یہ میچ ابوظبی میں کھیلا گیا جہاں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
بنگلادیش نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 154رنز بنائے۔تنزید حسن 52 اور سیف حسن 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔توحید نے 26 رنز اسکورکیے۔افغانستان کی جانب سے راشد خان اور نور احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
155 رنز کے ہدف کے جواب میں افغانستان کی ٹیم مقررہ 20 اوورمیں 146 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز 35، عظمت اللہ 30 اور راشد خان 20 رنز بناکر نمایاں رہے۔
بنگلادیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے 3، نسم احمد، تاسکین احمد اور رشاد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ گروپ بی سری لنکا 2 میچز میں مسلسل کامیابی کے بعد 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ بنگلادیش 3 میچز میں 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔
افغانستان 2 میچز میں 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ ہانگ کانگ کا مسلسل 3 ناکامیوں کے بعد سفر ایونٹ میں ختم ہوگیا ہے