شیر افضل مروت کی تنقید کے بعد پی ٹی آئی قیادت سلمان اکرم راجہ کیساتھ کھڑی ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
شیر افضل مروت کی تنقید کے بعد پی ٹی آئی قیادت سلمان اکرم راجہ کیساتھ کھڑی ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ سے متعلق شیر افضل مروت کی بیان بازی پر پارٹی قیادت سلمان اکرم راجہ کے ساتھ کھڑی ہوگئی۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے سلمان اکرم راجہ پر تنقید کی۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے شیر افضل مروت کے بیان پر برہمی کا اظہار کیا گیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کی بطور سیکرٹری جنرل تقرری پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے، سلمان اکرم راجہ کی تقرری براہ راست عمران خان نے کی ہے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایات ہی پارٹی کا آئین ہوتا ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ ابھی تک ڈسپلنری کارروائی کی کوئی ہدایت مجھ تک نہیں آئی، پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہدایت آئی تو کارروائی ضرور کریں گے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ شیر افضل مروت پی ٹی آئی
پڑھیں:
کراچی، پوش علاقے کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے مرد و خاتون کی لاشیں برآمد
کراچی:کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس سی ویو کے قریب واقع ایک رہائشی عمارت کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے ایک مرد اور ایک خاتون کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی درخشاں تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد اکھٹے کیے گئے۔
پولیس کے مطابق لاشیں سی ویو اپارٹمنٹ کے بلاک 28 کی پارکنگ میں کھڑی سفید رنگ کی پراڈو گاڑی سے ملی ہیں۔
ایس ایچ او درخشاں شاہد تاج کے مطابق مرد کی شناخت شہباز ملک کے نام سے ہوئی ہے جبکہ خاتون کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
ابتدائی طور پر دونوں کی موت کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔