Nai Baat:
2025-04-26@04:37:49 GMT

ٹرمپ کے جرم کی تصدیق، مگر سزا نہ دینے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT

ٹرمپ کے جرم کی تصدیق، مگر سزا نہ دینے کا فیصلہ

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہَش منی کیس میں مجرم قرار دیا گیا ہے، تاہم عدالت نے انہیں کسی بھی قسم کی سزا سے استثنیٰ دے دیا ہے۔

نیویارک کی فوجداری عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی جس میں جج نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کو جیل کی سزا نہیں دی جائے گی اور نہ ہی ان پر کوئی مالی جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

عدالت نے ٹرمپ کے خلاف الزامات کے باوجود انہیں غیر مشروط طور پر کیس سے بری کرتے ہوئے ان کے ریکارڈ میں ہَش منی کیس کا اندراج کرنے کا حکم دیا۔

یہ فیصلہ اس بات کا تعین کرتا ہے کہ ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے منتخب صدر ہوں گے جنہیں مجرمانہ ریکارڈ کے ساتھ صدارت کا عہدہ سنبھالنا پڑے گا۔

.

ذریعہ: Nai Baat

پڑھیں:

پولیس کو دھمکیاں دینے کا کیس؛ عالیہ حمزہ کو عدالت سے ریلیف مل گیا

ویب ڈیسک : جوڈیشل مجسٹریٹ قمر عباس تارڑ نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔

پولیس نے جمعہ کو راولپنڈی ایئرپورٹ ایریا میں ورکرز کنونشن کے دوران سڑک بلاک کرنے اور پولیس کو دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کرکے عالیہ حمزہ اور پانچ کارکنوں کو گرفتار کیا تھا۔

عالیہ حمزہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا تاہم جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایک لاکھ مالیتی مچلکے جمع کروانے کے عوض رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔

سارک کے سابق سیکرٹری جنرل نعیم الحسن ٹورنٹو میں انتقال کر گئے

عالیہ حمزہ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے وکیل اور معروف قانون دان محمد فیصل ملک پر مشتمل وکلا کا پینل پیش ہوا تھا۔

عالیہ حمزہ اس وقت جہلم جیل میں قید ہیں اور انکے ضمانتی مچلکے جہلم ڈسٹرکٹ جیل بھیجے جائیں گے۔ عالیہ حمزہ کے ضمانتی مچلکے بھی جمع کروائے جائیں گے۔

وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ آج عالیہ حمزہ کی ضمانت ہوگئی، جیل سے رہائی کروائیں گے۔

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • امریکا سعودی عرب کو 100 بلین ڈالر کا اسلحہ دینے کو تیار
  • محمد عامر کا پی ایس ایل اور آئی پی ایل میں شرکت پر فیصلہ
  • امریکہ نئے دلدل میں
  • ٹرمپ سعودی عرب کو 100 بلین ڈالر سے زائد کا اسلحہ پیکج دینے کو تیار
  • ٹرمپ ٹیرف کے خلاف امریکا کی 12 ریاستوں نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا
  • صدر ٹرمپ کا چین پر ٹیرف میں کمی کا عندیہ، امریکی ریاستوں کا عدالت سے رجوع
  • ٹرمپ کو ایک اور جھٹکا، امریکی عدالت کا وائس آف امریکا کو بحال کرنے کا حکم
  • امریکی عدالت نے وائس آف امریکہ کی بندش رکوادی، ملازمین بحال
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا یوٹرن: چین کے ساتھ معاہدہ کرنے کا اعلان
  • پولیس کو دھمکیاں دینے کا کیس؛ عالیہ حمزہ کو عدالت سے ریلیف مل گیا