کراچی:وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی وہ کچھ کررہی ہے جو ’را‘ تک نے کرنے کی ہمت نہیں کی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احسن اقبال نے بانی پی ٹی آئی عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی نااہلی نے ملک کو شدید بحرانوں سے دوچار کیا۔ تحریک انصاف کی پالیسیوں  نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا اور ملکی معیشت کو غیر مستحکم کیا۔

پریس کانفرنس کے دوران احسن اقبال نے تحریک انصاف پر ملک دشمن سرگرمیوں کا الزام عائد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جماعت پاکستان کی فوج کے خلاف سازشوں میں ملوث رہی اور بیرونی عناصر کے لیے ایک آلہ کار کے طور پر کام کرتی رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ’’اڑان پروگرام‘‘کے تحت پاکستان کی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے اور اس سال ملکی ترسیلات زر میں30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امن و امان کی صورتحال بہتر بنائے بغیر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نہیں ہو سکتا۔

وفاقی وزیر نے عمران خان پر قیمتی سرکاری تحائف کو ذاتی مفاد کے لیے استعمال کرنے اور ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزامات بھی لگائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنی حکومت کے دوران 50 ارب روپے اپنے قریبی حلقوں کو منتقل کرائے اور قومی دولت کو بے دردی سے لوٹا۔

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ عمران خان سیاسی قیدی نہیں بلکہ ایک مجرم ہیں اور حکومت انہیں رہا کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔ ان کے مطابق ن لیگ نے ہمیشہ اپنے کیسز عدالتوں میں قانونی طور پر لڑے جب کہ تحریک انصاف عدالتوں کو استعمال کرتے ہوئے مظلوم بننے کی کوشش کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف احسن اقبال رہی ہے

پڑھیں:

نیشنل ایکشن پلان کے اجلاس میں تحریک انصاف کو بھی بلایا جائے: فیصل واوڈا

اسلام آ باد (نوائے وقت رپورٹ) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران سمیت تحریک انصاف شامل ہو تاکہ دنیا کو جواب ملے کہ پوری قوم فوج کے ساتھ ہے۔ اپنے ٹویٹ میں فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ انڈیا کا پاکستان پر الزام جھوٹا اور فریبی پراپیگنڈا ہے، پاکستان پہلے باقی سب بعد میں ہے۔ہم سب متحد ہیں، میری تجویز ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران سمیت تحریک انصاف شامل ہو۔ انڈیا کے جھوٹ اور فریب کی بنیاد پر کوئی ایکشن ہوا تو ہمیشہ کی طرح بھرپور اور خطرناک ری ایکشن سامنے آئے گا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی اقدامات کا مقصد پاکستان کیخلاف اپنے مذموم عزائم کو تقویت دینا ہے، احسن اقبال
  • بانی تحریک انصاف کی رہائی کا سب کو انتظار ہے، ڈاکٹر عارف علوی
  • معاشی خود انحصاری کیلئے سنجیدہ اور دیرپا اقدامات کی ضرورت :احسن اقبال
  • نیشنل ایکشن پلان کے اجلاس میں تحریک انصاف کو بھی بلایا جائے: فیصل واوڈا
  • قومی زبان اپنا کر ترقی کی جاسکتی ہے، احسن اقبال
  • پاکستان کو 2030ء تک برآمدات کو 100 ارب ڈالرز تک لے جانے کا ہدف ہے: احسن اقبال
  • تحریکِ انصاف کا اندرونی انتشار اسٹیبلشمنٹ کی طاقت بن گیا، جماعت اسلامی
  • تحریک انصاف سے اتحاد نہ کرنے کی خبریں مصدقہ نہیں، ترجمان جے یو آئی
  • مولانا نے اتحاد کیوں نہیں بنایا
  • یقینی بنانا چاہیے کہ ٹیکنالوجی انسانوں اور کرہ ارض کے لیے مثبت کردار ادا کرے، احسن اقبال