Jang News:
2025-11-03@16:24:28 GMT

نجی حج کمپنیوں کو بکنگ کی اجازت دے دی، وزارت مذہبی امور

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT

نجی حج کمپنیوں کو بکنگ کی اجازت دے دی، وزارت مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے نجی حج منظم کمپنیوں اور ذیلی کمپنیوں کو بکنگ کی اجازت دے دی۔ وزارت مذہبی امور نجی حج اسکیم کی بکنگ 10 سے 31 جنوری تک جاری رہے گی۔ 

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق پرائیویٹ حج اسکیم کے مختلف حج پیکیج وزارت کی ویب سائٹ پر موجود ہیں، نجی اسکیم کے بنیادی حج پیکیج پونے 11 لاکھ سے ساڑھے21 لاکھ کے درمیان ہیں۔ 

ترجمان کے مطابق حج منظم کمپنیاں سہولت کی فراہمی کے معاہدے کے مطابق پرائیویٹ عازمینِ حج کی بکنگ کریں، اضافی سہولیات کے باعث 30 لاکھ سے زائد کا حج پیکیج "حج پالیسی فارمولیشن کمیٹی" سے منظور کروانا ہوگا۔ 

ترجمان کے مطابق نجی کمپنیوں کو 30 لاکھ سے زائد حج پیکیج کی منظوری کے وقت مکمل تفصیل فراہم کرنا لازم ہوگا، 30 لاکھ سے زائد حج پیکیج دینے اور لینے والوں کے کوائف ایف بی آر اور متعلقہ اداروں سے شیئر کیے جائیں گے۔ 

ترجمان کے مطابق نجی عازمینِ حج بکنگ کرواتے وقت وزارت کی ویب سائٹ اور موبائل ایپ "پاک حج" سے لازمی تصدیق کریں۔ 

ترجمان کے مطابق  پیسوں کے لین دین صرف کمپنی کے بینک اکاؤنٹ کے ذریعے کریں اور سہولیات کا معاہدہ لازمی طلب کریں، نجی عازمینِ حج بکنگ کرواتے وقت حج پیکیج کی سہولیات کو اچھی طرح سمجھ لیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ترجمان کے مطابق حج پیکیج لاکھ سے

پڑھیں:

سوشل میڈیا پر لڑکیوں کی بکنگ ہو رہی، ڈراموں میں اداکاروں کو کمبل میں دکھایا جا رہا ہے، مشی خان

اداکارہ و ٹی وی میزبان مشی خان نے سوشل میڈیا کی طرح ڈراموں میں بھی نامناسب اور فحش مواد دکھانے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیس بک اور انسٹاگرام سمیت تمام پلیٹ فارمز پر لڑکیوں کی بکنگ ہو رہی ہے جب کہ ڈراموں میں اداکاروں کو ایک ساتھ کمبل میں سوتے دکھایا جا رہا ہے۔

مشی خان نے ڈراموں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑھتی عریانیت اور فحاشی پر سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جس بھی پلیٹ فارم پر جائیں، وہاں نامناسب مواد دیکھنے کو ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گاؤں کی خواتین انتہائی تنگ کپڑے پہن کر نامناسب انداز میں جھاڑو لگاتی، کھانا بناتی اور پانی بھرتی نظر آتی ہیں، انہیں شرم آنی چاہیے۔

اداکارہ نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ تقریبا تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نامناسب مواد بنایا جا رہا ہے، گاؤں کی خواتین نامناسب انداز میں جھک کر جھاڑو لگاتی دکھائی دیتی ہیں۔

مشی خان کے مطابق سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز پر نامناسب مواد شیئر کیا جا رہا ہے اور شیئر کرنے والوں کو کسی طرح کا کوئی خوف نہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ فیس بک اور انسٹاگرام سمیت تقریبا تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لڑکیوں کی بکنگ کی جاتی ہے اور پوسٹس نظر آتی ہیں کہ اسلام آباد، لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں لڑکیاں بکنگ کے لیے دستیاب ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر نامناسب مواد شیئر کیے جانے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگوں کو خدا کا خوف کرنا چاہیے، انہیں اپنے اہل خانہ کی عزت کا خیال رکھنا چاہیے، وہ کسی نہ کسی کو تو منہ دکھاتے ہوں گے، فحش مواد شیئر کرنے کے بعد وہ کس طرح اپنے گھر والوں کو منہ دکھائیں گے؟

اداکارہ نے ٹی وی ڈراموں میں بھی نامناسب اور رومانوی مناظر دکھانے پر اظہار برہمی کیا اور کسی ڈرامے کا نام لیے بغیر کہا کہ اب ٹی وی پر بھی غلط مناظر دکھائے جا رہے ہیں۔

مشی خان کے مطابق اب ڈراموں میں اداکارا و اداکار کو کمبل میں ایک ساتھ سوتے دکھایا جاتا ہے جب کہ دوسری بھی غلط مناظر دکھائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی ڈرامے بنتے تھے اور وہ مواد کے حوالے سے شاندار ہوتے تھے، وہ ڈرامے بھارت میں بھی پسند کیے جاتے تھے لیکن اب نہ جانے کس طرح کے ڈرامے بنائے جا رہے ہیں؟

مشی خان کی پوسٹ پر صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے ان سے اتفاق کیا اور کہا کہ واقعی سوشل میڈیا پر بہت ہی نامناسب اور فحش مواد استعمال کیا جانے لگا ہے جب کہ ڈراموں میں بھی نامناسب مناظر دکھائے جاتے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Mishi Khan MK (@mishikhanofficial2)

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں کارروائیوں سے متعلق امریکاکو آگاہ کرتے ہیں اجازت نہیں مانگتے: نیتن یاہو
  • پاکستان نے ترجمان افغان طالبان کا بیان مسترد کردیا
  • یوکرین کو کروز میزائل کی فراہمی سے مسائل کے حل میں مدد نہیں ملے گی: روس
  • پاکستان نے افغان طالبان ترجمان کا بیان گمراہ کن قرار دے کرمسترد کردیا
  • استنبول مذاکرات بارے حقائق کو ترجمان افغان طالبان نے توڑ مروڑ کر پیش کیا: پاکستان
  • پاکستان نے افغان ترجمان کا گمراہ کن بیان مسترد کردیا، وزارت اطلاعات
  • پاکستان نے افغان طالبان کے ترجمان کا بیان گمراہ کن قرار دے کر مسترد کردیا
  • افغان طالبان ترجمان کا بیان گمراہ کن، مستردکر تے ہیں
  • سوشل میڈیا پر لڑکیوں کی بکنگ ہو رہی، ڈراموں میں اداکاروں کو کمبل میں دکھایا جا رہا ہے، مشی خان
  • میڈیا پابندی شکست کا کھلا اعتراف ہے، روس کا یوکرین پر طنز