پشاور ہائیکورٹ :افغان موسیقاروں کو زبردستی واپس بھیجنے سے روک دیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے افغان موسیقاروں کو زبردستی افغانستان واپس بھیجنے سے روک دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق افغان موسیقاروں کی پاکستان میں پناہ اور زبردستی ملک بدری کے خلاف دائر درخواست پر عدالت نے گزشتہ سماعت کا 2 صفحات پر مشتمل مختصر فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ وفاقی حکومت خود یا متعلقہ افسران افغان موسیقاروں کی پناہ کی درخواستوں پر 2 ماہ میں فیصلہ کریں، 2 ماہ تک افغان موسیقاروں کو زبردستی واپس نہ بھیجا جائے۔ عدالت نے کہا کہ افغان موسیقار پناہ کیلیے یو این ایچ سی آر میں بھی اپلائی کرسکتے ہیں، 2 ماہ میں فیصلہ نہ ہونے کی صورت وزارت داخلہ درخواست گزار افغان موسیقاروں کو مزید رہنے کی اجازت دیں۔ عدالت نے کہا کہ حکومت جب تک ان کے کیسز پر فیصلہ نہیں کرتی وفاقی، صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موسیقاروں کیخلاف کوئی سخت ایکشن نہ لیں، موسیقاروں کی درخواستیں نمٹائی جاتی ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: افغان موسیقاروں کو موسیقاروں کی عدالت نے
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 ستمبر ۔2025 )پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے کر نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا.(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن کی واپسی کے بعد جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل اب اڈیالہ جیل کے بجائے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں ہوگا ذرائع نے بتایا کہ جی ایچ کیو حملہ کیس اور دیگر مقدمات کے باقی ملزمان اے ٹی سی راولپنڈی پیش ہونگے جب کہ عمران خان کو ضرورت کے مطابق ویڈیو لنک پر پیش کیا جائے گا.