ٹریفک جام نے شہریوں کونفسیاتی بنادیاہے‘سنی تحریک
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کیلئے متحد ہے غربت کے خاتمیکیلیے حکومت مثبت فیصلے کرئے ،عوام دشمن بیرونی قرضے لینا بند کئے جائیں اور عوامی مسائل کو حل کیا جائے ،ترقیاتی منصوبے مکمل نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام معمول بن گیا عوام کو شدید پریشانی کے ساتھ ذہنی مریض بنے گئے ،سندھ حکومت ترقیاتی منصوبوں کے دعوئے کررہی ہے تمام ترقیاتی منصوبے سست روی کا شکار ہے ،ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے حکومت میڈ ان پاکستان پالیسیاں مرتب کریں ،حکومت کے معاشی استحکام کے دعوئوں کا عام آدمی کوکوئی ریلیف نہیں مل رہا ،بے روزگاری اور مہنگائی سے پریشان غریب عوام خو کشی کررہے ہیں اور حکمران سب اچھا ہے کی بانسری بجارہے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اے ڈی بی کا پاکستان کیلئے 33 کروڑ ڈالر اضافی امداد کا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اےڈی بی نے پاکستان میں سماجی تحفظ پروگرام کیلئے 33کروڑ ڈالر اضافی امداد کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے سالانہ رپورٹ جاری کردی، سماجی تحفظ پروگرام سے 93 لاکھ افراد مستفید ہوں گے، بچوں اور نوجوانوں کی تعلیم کےلیے مشروط نقد منتقلی فراہم کیجائے گی۔
امدادی رقم سے بہتر غذائیت تک رسائی میں اضافہ کیا جائے گا، آفت زدہ علاقوں میں خواتین، نوجوان لڑکیوں اور بچوں کیلئے صحت کی خدمات شامل ہیں۔
وسطی اور مغربی ایشیاکواب بھی ترقیاتی تفریق اورسماجی بہبود کے چیلنجز کا سامناہے، افغانستان، کرغزستان اور پاکستان کو بلند غربت جیسے مسائل درپیش ہیں۔ ان ممالک کو ضروری خدمات تک محدود رسائی جیسے مسائل درپیش ہیں۔
سنگجانی جلسہ کیس: اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 21 مئی تک توسیع
مزید :