Jasarat News:
2025-09-18@19:34:27 GMT

ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.65 فیصد کی کمی

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT

اسلام آباد (آن لائن)ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح
میں 0.65 فیصد کی کمی آگئی، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے ،مہنگائی بڑھنے کی شرح سالانہ بنیادوں پر 1.90 فیصد پر آگئی، ایک ہفتے میں 18 اشیاءکی قیمتوں
میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،ایک ہفتے میں 10 اشیاءکی قیمتوں میں کمی 23 اشیاءکی قیمتیں مستحکم رہیں، ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے ٹماٹر کی فی کلو قیمت 31.

40 فیصد کم ہوئی، ایک ہفتے میں آلو 10.36 فیصد سستے ہوئے، ایک ہفتے میں انڈے 5.96 فیصد اور دال چنا 1.64 فیصد سستی ہوئی،ایک ہفتے میں پیاز، چاول دال ماش سستی ہونے والی اشیاءمیں شامل ہیں،ایک ہفتے میں دال مونگ 2.56 فیصد مہنگی ہوئی، پانچ لیٹر کوکنگ آئل 1.56 فیصد، چینی 1.23 فیصد مہنگی ہوئی،ایک ہفتے میں گھی، بریڈ، لہسن، جلانے کی لکڑی مہنگی ہونے والی اشیاءمیں شامل ہیں۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایک ہفتے میں

پڑھیں:

پی آئی اے منافع بخش ادارہ بن گیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ائیر لائن ( پی آئی اے) منافع بخش ادارہ بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ائیرلائن نے 2025کی پہلی ششماہی میں 11.5ارب روپے منافع کمایا جو 2004 کے بعد پہلا منافع ہے۔ 

پی آئی اے جو  پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کا حصہ ہے اس نے جنوری سے جون تک کے 6 ماہ میں قبل از ٹیکس 11.5 ارب روپے (40.64 ملین ڈالر) کا منافع ریکارڈ کیا۔ 

رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں ادارے کا خالص منافع 6.8 ارب روپے رہا ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • برطانیہ کا رواں ہفتے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا امکان
  • سندھ حکومت کا کسانوں کیلئے معاونتی پیکج تیار، اعلان آئندہ ہفتے ہوگا
  • یو این چیف کا عالمی مسائل کے حل میں سنجیدگی اختیار کرنے پر زور
  • اگست میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 3 فیصداضافہ
  • پی آئی اے منافع بخش ادارہ بن گیا، 6 ماہ میں کتنے ارب کا منافع ہوا؟
  • پی آئی اے منافع بخش ادارہ بن گیا
  • کاروباری ہفتے کے دوسرے دن بھی تیزی کا رجحان
  •  نوجوانوں میں مالیاتی امید بلند مگر مجموعی عوامی اعتماد میں کمی ہوئی، اپسوس کا تازہ سروے
  • درآمدی ایل این جی گھریلو صارفین کو 65 فیصد مہنگی پڑے گی
  • سیلاب مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ‘ سٹیٹ بنک : شرح سود 11فیصدبرقرار