خواتین کی تعلیم میں درپیش چیلنجز بارے عالمی کانفرنس ، ملالہ یوسفزئی پاکستان پہنچ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) خواتین کی تعلیم میں درپیش چیلنجز کے حوالے سے دو روزہ عالمی کانفرنس میں شرکت کیلئے نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی پاکستان پہنچ گئیں۔پارلیمانی سیکرٹری تعلیم فرح ناز اکبر نے ملالہ یوسفزئی کا پُرتپاک استقبال کیا اور انہیں گلدستہ پیش کیا، اس موقع پر ملالہ یوسف زئی کو کتاب بھی پیش کی گئی، ملالہ یوسفزئی پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گی، وہ خواتین کو تعلیم سے متعلق درپیش چیلنجز کے حل کے حوالے سے بات کریں گی۔
خواتین کی تعلیم میں درپیش چیلنجز کے حوالے سے دو روزہ عالمی کانفرنس میں شرکت کے لئے دیگر عالمی رہنماؤں کی پاکستان آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے، ملائیشیا سے وزیر مذہبی امور محدنیم بن مختار وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے، میانمارسے مذہبی سکالر اونگ مِنٹ ٹِن کا پاکستان پہنچنے پر وزارت تعلیم کے حکام نے استقبال کیا۔موریطانیہ سے مذہبی سکالرز شیخ احمد احمدو اور شیخ احمد المستفی بھی عالمی کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئے ، امریکاسے نمائندہ خصوصی لیزلی ایلفریش عالمی کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئیں، وزارت تعلیم کے حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
عراق سے مذہبی سکالر محمد عباس جواد الطالبی بھی پاکستان پہنچ گئے، کرغزستان کی وزیر تعلیم اور سائنس کندر بائیفا ڈوگڈورکول شرشیونا پاکستان پہنچ گئیں، انہوں نے نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سے ملاقات بھی کی۔کرغزستان کی وزیر تعلیم بھی دو روزہ عالمی کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئیں، پاکستان میں کرغزستان کے سفیر آواز بیک اتاخانوف نے وزیر تعلیم کا استقبال کیا۔
لاس اینجلس میں بھڑکنے والی آگ مزید آگے بڑھنے لگی، 10 ہزار عمارتیں ختم، اموات بڑھ گئیں
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاکستان پہنچ گئیں ملالہ یوسفزئی استقبال کیا کی تعلیم
پڑھیں:
امریکا، 4 لاکھ 55 ہزار خواتین رواں سال ملازمتیں چھوڑ گئیں
لاہور:امریکی ادارے بیورو آف اسٹیٹسٹکس کی تازہ رپورٹ کے مطابق رواں سال جنوری تا اگست امریکہ میں 4.55 لاکھ خواتین ملازمت چھوڑ گئیں۔
یہ کوویڈ وبا کے بعد امریکی تاریخ میں جاب مارکیٹ سے خواتین کا سب سے بڑا انخلا ہے جس پر ماہرین معاشیات حیران ہیں۔
بچے کی پیدائش، غیر یقینی حالات، کام کی زیادتی، شدید تھکن اور ازحد مصروفیات ملازمت چھوڑنے کی اہم وجوہات ہیں۔
یاد رہے امریکہ میں ایک نوزائیدہ بچہ پالنے پر فی سال9 ہزار تا 24 ہزار ڈالر(25 تا 67 لاکھ روپے) خرچ ہوتے ہیں اسی لیے بچہ ہونے پر خاتون نوکری ترک کر دیتی ہے۔
ماہرین عمرانیات کو پریشانی کہ پچھلے سو سال میں امریکی خواتین کو جو آزادیاں ملی ہیں دور جدید کے معاشی ومعاشرتی مسائل انھیں ختم کر رہے ہیں۔