سورج نیلا کیوں پڑ گیا تھا سائنسدانوں نے 200 سال پرانی گتھی سلجھا لی
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)سائنسدانوں کی ٹیم نے اس بات کا پتہ لگایا ہے کہ تقریباً 200 سال قبل سورج کا رنگ پراسرار طور پر نیلا کیوں ہوگیا تھا۔ایک نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ سموشیر نامی دور دراز جزیرے پر آتش فشاں ایک بڑے پیمانے پر پھٹنے کا ذریعہ تھا جس نے پورے زمین کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ یہ جزیرہ اِس وقت روس اور جاپان کے درمیان کا متنازعہ علاقہ کہلاتا ہے۔
سائنسدانوں کی تحقیق کے مطابق سنہ 1831 میں ایک بہت بڑا آتش فشاں پھٹنے سے سلفر ڈائی آکسائیڈ کی بڑی مقدار ہوا میں پھیل گئی تھی، جس کی وجہ سے سورج نیلا نظر آنے لگا اور دنیا میں غیر معمولی سطح پر ٹھنڈ میں اضافہ ہوا تھا۔اسکاٹ لینڈ میں سینٹ اینڈریوز یونیورسٹی کے محققین نے اپنی دریافت کی حمایت کے لیے آئس کور ریکارڈز کا مطالعہ کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے نوٹ کیا کہ 1831 کے پھٹنے کا کوئی عینی شاہد نہیں ہے کیونکہ ایسا ایک دور دراز، غیر آباد جزیرے پر ہوا تھا۔
شریک مصنف ول ہچیسن نے اس لمحے کو بیان کیا جب انہوں نے لیب میں راکھ کا تجزیہ کیا اور کہا کہ یہ ایک سنسنی خیز دریافت تھی جب انہوں نے آتش فشاں سے برف کے مرکز میں پائی جانے والی راکھ کو ملایا۔ول ہچیسن نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے برف کی کیمسٹری کا باریک بینی سے جائزہ لیا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ دھماکہ کب ہوا تھا۔ انہوں نے پایا کہ سنہ 1831 کے موسم گرما میں آتش فشاں پھٹا تھا اور یہ انتہائی طاقتور تھا۔سائنس دانوں نے خبردار کیا کہ اس بات کا امکان ہے اسی طرح کا ایک اور آتش فشاں دوبارہ پھٹ سکتا ہے جو نظام جو کرہ ارض پر زندگی کو درہم برہم کر سکتا ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے
پڑھیں:
نیٹ فلکس کی سبسکرپشن ختم کرنے کی مہم کیوں چل رہی ہے؟
معروف کاروباری شخصیت اور ٹیسلا و اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ اس کی رکنیت منسوخ کر دیں۔ ایلون مسک کا کہنا ہے کہ نیٹ فلکس ایک ’ووک ایجنڈا‘ کو فروغ دے رہا ہے جو بچوں کے لیے نقصان دہ ہے۔
ایلون مسک نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر متعدد پیغامات شیئر کرتے ہوئے نیٹ فلکس پر تنقید کی، جس میں انہوں نے کہا ’ نیٹ فلکس کی رکنیت منسوخ کریں‘۔ جبکہ ایک اور پیغام میں انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کی صحت کے لیے نیٹ فلکس کینسل کریں‘۔
Cancel Netflix https://t.co/C0cPhbnaB4
— Elon Musk (@elonmusk) October 2, 2025
ایلون مسک کے یہ بیانات اس وقت سامنے آئے جب برطانوی اینی میشن ڈائریکٹر اور شو Dead End: Paranormal Park کے خالق ہی مش اسٹیل پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ اسٹیل نے حال ہی میں کنزرویٹو تجزیہ کار چارلی کرک کی ہلاکت پر متنازع تبصرہ کیا تھا جس کے بعد ان پر شدید ردعمل سامنے آیا۔
مبصرین کے مطابق ایلون مسک نے نیٹ فلکس پر “ووک ایجنڈا” کو فروغ دینے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔ انہوں نے پلیٹ فارم کی LGBTQ کہانیوں اور ہائرنگ پالیسیز کو ہدفِ تنقید بنایا اور کہا کہ یہ مواد بچوں کے لیے نقصان دہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیٹ فلکس سبسکرپشن فیس پر بھی ٹیکس لگ گیا
ایلون مسک کی جانب سے یہ مہم ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب نیٹ فلکس کو پہلے ہی اپنے مواد اور پالیسیوں پر مختلف حلقوں کی تنقید کا سامنا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایلون مسک نیٹ فلکس