کیلیفورنیا میں آگ قابو سے باہر ، ایک لاکھ 76 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز

واشنگٹن : امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنوبی حصے میں  جنگل کی آگ بھڑک اٹھی۔ تیز ہواؤں کی  وجہ سے آگ تیزی سے پھیلتی چلی گئی اور ریاست کی لاس اینجلس کاؤنٹی سب سے متاثرہ علاقہ بن گیا۔ تاحال ، آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے ، اور  ہزاروں عمارتیں جل چکی ہیں۔ہفتہ کے روز امریکی پاور ٹریکنگ ویب سائٹ  PowerOutage.

us کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت کیلیفورنیا میں ایک لاکھ 76 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔ لاس اینجلس کاؤنٹی نے  ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کیا۔

لاس اینجلس کاؤنٹی پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق آگ اور تیز ہواوں کے باعث مضر دھواں اور ذرات خارج ہو رہے ہیں جس سے کاؤنٹی میں ہوا کا معیار شدید طور پر متاثر ہوا ہے، اس سے صحت عامہ کو فوری اور طویل مدتی خطرات لاحق ہیں۔  کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے علاقے پالیساڈس میں  آگ نے کم از کم 82.26 مربع کلومیٹر  رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا جبکہ صرف 8 فیصد رقبے پر آگ  پر قابو پایا گیا ہے۔

اس کے  ساتھ ساتھ  ایٹن کے علاقے میں  کم از کم 55.4 مربع کلومیٹر رقبہ آگ کی لپیٹ میں ہے جبکہ آگ کے صرف    3فیصد پر قابو پایا گیا ہے. ہرسٹ میں متاثرہ   3.12 مربع کلومیٹر رقبے کے 70 فیصد پر آگ پر قابو پایا گیا ہے۔ کینتھ میں  کم از کم 4.25 مربع کلومیٹر کے  50 فیصد رقبے پر آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کےلئے بجلی مہنگی کرنے کی تیاری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بری خبر ہے، ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی19 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دائر کی گئی ہے۔ سی پی پی اے نے اگست 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کرائی ہے، نیپرا کا بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر 29 ستمبر کو سماعت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق حکومتی پالیسی گائیڈلائنز کے مطابق ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کےالیکڑک صارفین پر بھی ہوگا، اکتوبرکے بلوں میں اگست کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کیے جانےکا امکان ہے۔

واضح رہے کہ نیپرا نےگزشتہ ہفتےکے الیکٹرک کےلیے جون اور جولائی کی ماہانہ ایڈ جسٹمنٹس کا نوٹیفکیشن کیا تھا ۔اس وقت کے الیکٹرک صارفین کو2 ماہانہ ایڈجسٹمنٹس میں 2 روپے57 پیسےکمی کاریلیف مل رہا ہے، باقی صارفین کےلیےجولائی کی ایڈ جسٹمنٹ میں ایک روپے 79 پیسےکی کمی کی گئی تھی۔

ڈسکوزصارفین کوجولائی کی ایڈجسٹمنٹ کاریلیف رواں ماہ کےبلوں میں مل رہاہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایم ڈی کیٹ 2025ء: 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد امیدواروں کی رجسٹریشن
  • ایم جی پاکستان کی بڑی پیشکش: الیکٹرک گاڑیوں پر 13 لاکھ روپے سے زائد کی زبردست رعایت
  • صارفین کیلئے بری خبر،بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع،سماعت 29ستمبرکوہوگی
  • کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع
  • بجلی صارفین پر بوجھ ڈالنے کی تیاری؛ بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان
  • بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
  • پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے
  • کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کےلئے بجلی مہنگی کرنے کی تیاری
  • کراچی، ڈکیتی کی بڑی واردات، بلڈر کے رائیڈر سے 46 لاکھ سے زائد کی رقم لوٹ لیے گئے
  • اکثر افراد کو درپیش ’دماغی دھند‘ کیا ہے، قابو کیسے پایا جائے؟