کرک: ٹرالر نے کئی گاڑیوں کو کچل دیا، ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی، 13 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
کرک کے علاقے امبیری کلہ چوک پر اندوہناک ٹریفک حادثے میں 12 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔ حادثہ انڈس ہائی وے پر ایک 22 وہیلر ٹرالر کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، جس نے کئی گاڑیوں کو کچل دیا اور ایک مسافر بس کو اپنے نیچے دبا دیا۔
ڈپٹی کمشنر کرک کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے ٹرالر کے نیچے سے لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے کا عمل جاری رکھا ہوا ہے۔
پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جاں بحق افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ مسافر کوچ اب بھی ٹرالر کے نیچے دبی ہوئی ہے۔پولیس اور ریسکیو ٹیمیں حادثے کے مقام پر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ مین ہائی وے پر ٹریفک کی روانی بحال کرنے کے لیے روڈ کھول دیا گیا ہے
۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت اور ہلال احمر کی ٹیموں کو زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے پیپلز پارٹی کے کارکنان کو بھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے اور خون کے عطیات دینے کا کہا ہے۔اطلاعات کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے ٹرالر ڈرائیور سمیع اللہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جو ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں اموات کی مجموعی تعداد 252 تک جاپہنچی ،121 بچے، 85 مرد اور46 خواتین شامل
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء)ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں اموات کی مجموعی تعداد 252 تک جاپہنچی ،121 بچے، 85 مرد اور 46 خواتین شامل ہیں۔(جاری ہے)
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم ای)کی تازہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں اموات کی مجموعی تعداد 252 تک جاپہنچی ہے، جاں بحق ہونے والوں میں 121 بچے، 85 مرد اور 46 خواتین شامل ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 10 افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے جب کہ 13 افراد زخمی ہوئے، صوبہ پنجاب میں سب سے زیادہ 139 اموات رپورٹ ہوئیں، خیبرپختونخوا میں 60، سندھ میں 24 اور بلوچستان میں 16 افراد جان سے گئے۔شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ملک بھر میں ہنگامی صورتحال ہے، متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی کارروائیوں اور بحالی کے اقدامات کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔