ویسٹ انڈیز کیخلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، کون اِن اور کون آٹ؟
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
ویسٹ انڈیز کیخلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، کون اِن اور کون آٹ؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس )ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جنوبی افریقا کا دورہ کرنے والے اسکواڈ میں سات تبدیلیاں کی گئی ہیں۔امام الحق، محمد ہریرہ اور اسپنر ابرار احمد کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، محمد علی، کاشف علی اور روحیل نذیر بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔اس بار عامر جمال، محمد عباس، میر حمزہ اور نسیم شاہ کو آرام دیا گیا ہے۔
شان مسعود اسکواڈ کی قیادت کریں گے جبکہ سعود شکیل ان کے نائب ہوں گے۔بابراعظم، کامران غلام، رضوان، سلمان، نعمان اور خرم بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی اسپنرز کے ساتھ اٹیک کرنے کی حکمت تیار کی گئی ہے۔ انجری کے باعث صائم ایوب اور حسیب اللہ اسکواڈ سے باہر ہو چکے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز
پڑھیں:
فیصل بینک نے 2025 کی پہلی سہ ماہی کیلئے مستحکم مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا
فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے سال 2025 کی پہلی سہ ماہی (جنوری تا مارچ) میں مستحکم مالیاتی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ رواں سال کے پہلے تین ماہ میں ایف بی ایل کو 11.1 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع (پی بی ٹی) ہوا، جب کہ خالص منافع 5.1 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔ پالیسی ریٹ میں کمی اور ٹیکس کی شرح 49 فیصد سے بڑھا کر 53 فیصد کیے جانے کے باعث بینک کی فی حصص آمدن (ای پی ایس) 4.29 روپے سے کم ہوکر 3.39 روپے ہوگئی۔ بینک نے فی حصص1.5روپے یعنی 15 فیصد عبوری نقد منافع کا اعلان کیا ہے۔
فیصل بینک کے کُل اثاثے 1.6 ٹریلین روپے، ڈپازٹس 1.1 ٹریلین اور خالص فنانسنگ 643 ارب روپے سے زائد رہی۔ بینک کا ایڈوانس ٹو ڈپازٹ (اے ڈی آر) کا تناسب 57.8 فیصد اور کیپٹل ایڈیکوسی ریشو (سی اے آر) 16.6 فیصد رہا، جو ریگولیٹری ضروریات سے کہیں زیادہ ہے۔
فیصل بینک کی شاندار مالیاتی کارکردگی اس کے کاروبار کے مستحکم بنیادی اصولوں، رسک مینجمنٹ کے دانشمندانہ طریقوں اور جدت پر توجہ مرکوز کرنے کی نشاندہی ہے۔ یہ اقدامات صنعت کے ایک اہم رکن کی حیثیت سے بینک کی پوزیشن کو مزید مستحکم بناتے ہیں۔ بینک اپنے شراکت داروں کی پائیدار ترقی اور قدر فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
فیصل بینک کے چیئرمین میاں محمد یونس نے بینک کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا، ”الحمدللہ 2025ء کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج ہماری اسلامی بینکاری کی مضبوط اور مستحکم بنیاد کی عکاسی کرتے ہیں۔ یہ نتائج ہمارے بورڈ کے واضح اسٹریٹجک وژن اور انتظامیہ کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ ہم اپنے قابل قدر صارفین کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے مسلسل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے فیصل بینک کو اپنا پسندیدہ اسلامی بینکاری شراکت دار کے طور پر چُنا۔“
فیصل بینک کے صدر اور سی ای او یوسف حسین نے کہا، ”2025ء کا آغاز جس مثبت رفتار کے ساتھ ہوا ہے، وہ ہمارے مقصد پر مبنی اسلامی بینکاری ماڈل کی مضبوطی اور گہری بنیاد کا عکاس ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہماری کامیابی کی وجہ مسلسل ایسی جدید اور شریعت کے مطابق مالیاتی خدمات کی فراہمی ہے جو بااعتماد صارف تعلقات اور اعلیٰ معیار کی خدمات پر مبنی ہے۔ ایک ٹھوس بنیاد کے ساتھ ہم اپنے نیٹ ورک، ڈیجیٹل صلاحیتوں اور انسانی وسائل میں مسلسل سرمایہ کاری کے ذریعے ترقی کی رفتار کو مزید تیز کرنے کے خواہاں ہیں۔“
شاندار مالیاتی ترقی، شریعت کے مطابق بینکاری میں مہارت اور واضح حکمت عملی کے ساتھ فیصل بینک بدلتے ہوئے مالیاتی منظرنامے میں موثر انداز میں آگے بڑھنے اور اصول پر مبنی پائیدار ترقی کے سفر کو جاری رکھنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
اشتہار