طالبان حکومت نے مسلم گرلز ایجوکیشن کانفرنس کی دعوت مسترد کر دی
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
طالبان حکومت نے مسلم گرلز ایجوکیشن کانفرنس کی دعوت مسترد کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )طالبان حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں ہونے والے دو روزہ مسلم گرلز ایجوکیشن کانفرنس میں شرکت کی دعوت مسترد کر دی گئی۔افغان طالبان حکومت مسلم دنیا میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق عالمی سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کر رہی۔ وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کانفرنس میں شرکت کے لیے افغانستان کو دعوت دی گئی تھی لیکن افغان حکومت کی جانب سے کانفرنس میں کوئی بھی موجود نہیں ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: طالبان حکومت
پڑھیں:
بھارت کا ایک مرتبہ پھر راہ فرار، ایس سی اووزرا سربراہی کانفرنس میں عدم شرکت
بھارت نے ایک مرتبہ پھر راہ فرار اختیار کرتے ہوئے ایس سی اووزراء سربراہی کانفرنس میں عدم شرکت کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق چین میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے بھارتی وزیر غیر حاضر رہے، بھار ت کی شنگھائی تعاون تنظیم میں نشست خالی، آنند پرکاش نے شرکت کرنا تھی۔
پاکستان سے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وفد کے ہمراہ شرکت کی، خطاب کیا اور کہا کہ بالآخربھارت کو ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کرنا ہوگا، عالمی فورم پر اس طرح کا غیر ذمہ دارانہ رویہ قابل افسوس ہے۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ واضح ہو گیا کہ بھارت دیگر ممالک کا سامنا کرنے سے گریزاں ہے، شنگھائی تعاون تنظیم خطے میں مثبت سرگرمیوں کا فروغ ہے، علاقائی امن کیلئے بھارت کو ایک اچھے ہمسائے کی طرح رہنا ہوگا۔