شادی کا فیصلہ اہل خانہ پر چھوڑا ہے”: نوال سعید کا شادی سے متعلق اہم بیان
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
لاہور: معروف اداکارہ نوال سعید نے یہ واضح کیا ہے کہ فی الحال ان کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور وہ غیر شادی شدہ زندگی کی آزادی کا بھرپور فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ انہوں نے شادی کا فیصلہ اپنے خاندان پر چھوڑ دیا ہے۔
نوال سعید نے حال ہی میں نیو ٹی وی کے پروگرام ’زبردست‘ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی پیدائش اور پرورش کراچی میں ہوئی اور ان کے والد موسیقی کے شوقین تھے، جس کی وجہ سے انہوں نے بھی ابتدائی طور پر گلوکاری اور موسیقی کی تربیت لی۔ تاہم، وہ اس شعبے کو جاری نہ رکھ سکیں۔
نوال نے کہا کہ موسیقی کو چھوڑنے کے بعد انہوں نے ایک ایجنسی میں آڈیشن دیا اور منتخب ہونے کے بعد ماڈلنگ کا آغاز کیا۔ بعد ازاں اداکاری کے میدان میں قدم رکھا اور اس میں کامیابی حاصل کی۔
پروگرام کے دوران نوال نے ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا کہ ایک رومانوی ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ان کے اور ان کے ساتھی اداکار کے درمیان محبت کا جذبہ پیدا ہو گیا تھا۔ تاہم، اس کے بعد انہوں نے اس اداکار سے نہ تو دوبارہ رابطہ کیا اور نہ ہی دوبارہ اس کے ساتھ کام کیا۔ نوال نے اس اداکار کا نام ظاہر کرنے سے گریز کیا۔
نوال سعید نے شادی کے حوالے سے کہا کہ فی الحال ان کا اس بارے میں کوئی ارادہ نہیں اور وہ اپنے کیریئر اور غیر شادی شدہ زندگی کی آزادی سے خوش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب وہ شادی کا فیصلہ کریں گی تو اپنے مداحوں اور عوام کو اس کے بارے میں آگاہ کریں گی۔
نوال کا کہنا تھا: "شادی کا فیصلہ میں نے اپنے اہل خانہ پر چھوڑا ہے اور اس وقت میں اپنے کیریئر پر توجہ مرکوز کر رہی ہوں۔”
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: شادی کا فیصلہ نوال سعید انہوں نے
پڑھیں:
ہم بیت المقدس پر اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، رجب طیب اردگان
اپنے ایک بیان میں ترکیہ کے صدر کا کہنا تھا کہ جو لوگ بچوں کا خون بہا کر اپنا مستقبل محفوظ بنانا چاہتے ہیں، وہ آخرکار ناکام ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے صدر "رجب طیب اردگان" نے غزہ میں فلسطینی عوام کی حمایت کا اعلان کیا۔ اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ "انقرہ" ایک ایسی آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے جس كا دارالحكومت "بیت المقدس" ہو۔ انہوں نے كہا كہ ترکیہ ان لوگوں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتے گا جو اس خطے کو خون سے بھرے دریا میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے غزہ کی سنگین صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا كہ ہم اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے خلاف زندہ رہنے کی جدوجہد کرنے والی غزہ کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ رجب طیب اردگان نے بیت المقدس کے مشرقی حصے کے بارے میں ترکیہ کے اصولی مؤقف پر زور دیتے ہوئے کہا كہ ہم اپنے حقوق کے بارے میں کبھی کوئی سودے بازی نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ فلسطین كاز کی حمایت میں اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور 1967ء کی سرحدوں کے مطابق ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے بھرپور جدوجہد کرے گا۔ آخر میں انہوں نے خبردار کیا کہ جو لوگ بچوں کا خون بہا کر اپنا مستقبل محفوظ بنانا چاہتے ہیں، وہ آخرکار ناکام ہوں گے۔