محراب پور (جسارت نیوز) جی ڈی اے، این پی پی رہنما سابق صوبائی وزیر آبپاشی مسرور احمد خان جتوئی نے کہا ہے کہ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس دریائے سندھ سے 6 نہریں نکالنے کی مخالفت کرتی ہے اور دریائے سندھ سے 6 کینال بنا کر غیر آباد زمینوں کو آباد کرنے اور سندھ کی سر سبز زمینوں کو بنجر بنانے کی سوچی سمجھی سازش ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ایم او تاج محمد کورائی سے ان کے بھائی امتیاز کورائی کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہر کی تعمیر سے ہماری سرسبز و شاداب زمینیں بنجر ہو جائیں گی اور سندھ کے عوام بھوک اور بدحالی کا شکار ہوں گے، ہم نے بیداری مارچ کی حمایت کی ہے اور مورو سمیت جہاں بھی بیداری مارچ ہو گا، ہم بھرپور شرکت کریں گے، مورو شہر میں اعلیٰ عدالتوں کے حکم پر تجاوزات ختم کی جا رہی ہے لیکن وہ پسند من پسند کی بنیاد پر ہو رہی ہے جو شہریوں کے ساتھ ظلم اور قانون کی خلاف ورزی ہے، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے، ریڑھی فروش کو متبادل جگہ دے کر کام کرنے کا حق دیا جائے تاکہ محنت کش لوگ اپنے بچوں کی دیکھ بھال کر سکیں۔ اس موقع پر منصور احمد جتوئی، راجہ جی ایم کورائی، جنید راجپوت، ماسٹر عبدالقیوم میمن اور دیگر موجود تھے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

چین آسیان اور جی سی سی ممالک کے ساتھ مشترکہ بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کا خواہاں ہے، چینی وزیر اعظم

کوالا لمپور :چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے کوالالمپور میں آسیان۔چین۔خلیج تعاون کونسل سمٹ میں شرکت کی۔ اس اجلاس کا موضوع تھا “مواقع کی مشترکہ تخلیق اور خوشحالی کی مشترکہ تقسیم”۔ آسیان کے موجودہ صدر ملک ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم، خلیج تعاون کونسل کے موجودہ صدر ملک کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الصباح اور آسیان، جی سی سی ممالک کے رہنما بھی تقریب میں شریک تھے۔بدھ کے روز چینی میڈیا نے بتا یا کہ  اس موقع پر لی چھیانگ نے کہا کہ چین، آسیان اور جی سی سی ممالک نے اس سہ فریقی سمٹ جیسے تبادلہ پلیٹ فارم اور تعاون کے میکانزم قائم کیے ہیں، جو علاقائی اقتصادی تعاون میں ایک بڑی پیشرفت ہے اور اپنی اپنی اقتصادی خوشحالی سمیت ایشیا اور دنیا کی پرامن ترقی کے لئے اہم معنیٰ رکھتی ہے۔ لی چھیانگ نے زور دیا کہ تمام فریقوں کو اس تاریخی موقع کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے، سہ فریقی تعاون کو مسلسل فروغ دینے کی کوشش کرنی چاہئے، اور عہد حاضر میں عالمی ترقیاتی تعاون کی ایک مثال قائم کرنی چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین آسیان اور جی سی سی ممالک کے ساتھ سہ فریقی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے اور ایک “عمدہ اور معیاری’’مشترکہ بیلٹ اینڈ روڈ‘‘ کی تعمیر کا خواہاں ہے۔ اجلاس کے دوران رہنماوں نے سہ فریقی تعاون کو اپنی اپنی ترقی اور علاقائی امن و خوشحالی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے میں نمایاں طور پر سراہا۔انہوں نے مزید کہا کہ سمٹ نے ایک ساتھ  مل کر چیلنجز کا سامنا کرنے اور نئی ترقی کی کہانی تخلیق کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ سمٹ کے دوران “بیلٹ اینڈ روڈ” تعاون کو مزید گہرا کرنے، سہ فریقی روابط  کی تعمیر کو فروغ دینے، مضبوط، جامع اور پائیدار ترقی کے حصول میں مدد دینے، اور ایک ہم نصیب معاشرے کے قیام کی تعمیر  سے متعلق کوششوں کو آگے بڑھانے پر آمادگی ظاہر کی گئی۔ اجلاس نے’’آسیان۔چین۔خلیج تعاون کونسل سمٹ کا مشترکہ بیان‘‘ بھی منظور کیا۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • امریکی خاتون اونیجا رابنسن بھی پاکستانی کھانوں کی دیوانی نکلیں، کیا کھانا پسند ہے؟
  • چین آسیان اور جی سی سی ممالک کے ساتھ مشترکہ بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کا خواہاں ہے، چینی وزیراعظم
  • چین آسیان اور جی سی سی ممالک کے ساتھ مشترکہ بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کا خواہاں ہے، چینی وزیر اعظم
  • پتوکی پسند کی شادی کرنے والیB.S کی طالبہ نوجوان لڑکی پر اے ایس آئی کا مبینہ تشدد
  • مورو احتجاج میں ہلاک نوجوان کی پوسٹمارٹم رپورٹ، دماغ سے دھاتی ٹکڑا برآمد
  • روس، چین کا چاند پر پاور پلانٹ تعمیر کرنے کا منصوبہ، پاکستان کو بھی شرکت کی دعوت
  • بھارتی تجزیہ کار اور صحافی بھی مودی سرکار کی انتہا پسند اور ناکام پالیسیوں پر کھل کر تنقید کرنے لگے
  • مراد علی شاہ کا حیدرآباد سکھر موٹروے کی تعمیر میں تاخیر پر مایوسی کا اظہار
  •  پیپلزپارٹی کے مظاہرے میں شرپسند عناصر شامل؛ایس ایس پی آپریشنز
  • پشاور، پیپلزپارٹی کے مظاہرے میں شرپسند عناصر شامل تھے، ایس ایس پی آپریشنز