سکھر: کچے میں جاری آپریشن پر ڈی آئی جی کو بریفنگ
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
سکھر (نمائندہ جسارت) آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے سکھر رینج میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے لیے دیے گئے احکامات کے تناظر میں ڈی آئی جی سکھر کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ نے گزشتہ ماہ ایس ایس پی آفس سکھر میں کرائم کنٹرول کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران کچا ایریا میں جاری آپریشن سمیت سب ڈویژن و تھانہ جات کے لیول پر امن و امان کی صورتحال کی بہتری کے لیے ہدایات و احکامات پر ہونے والی پیشرفت سے متعلق رینج آفس میں جائزہ اجلاس کیا۔ ایس ایس پی سکھر امجد شیخ کی جانب سے ضلع سکھر میں امن و امان/ اہم کیسز/ کچا ایریا میں جاری آپریشن اور کرائم کنٹرول سے متعلق احکامات پر عمل درآمد اُٹھائے گئے اقدامات، کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی آئی جی سکھر نے ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، ہیڈ آف برانچز، سیکشن اور یونٹس کے انچارج سے گزشتہ ماہ میں امن و امان کے حوالے سے مجموعی کارکردگی رپورٹ، کچا ایریا میں جاری آپریشن، کرائم کے اعداد و شمار/ ڈیٹیکشن/ گرفتاریاں و ریکوری کے حوالے سے باز پرس و معلومات حاصل کرتے ہوئے امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے مزید مندرجہ ذیل اہم ہدایات و احکامات جاری کیے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سکھر : خواجہ سرائوں کی ٹیموں کے درمیان ایک روزہ کرکٹ میچ کا انعقاد
سکھر جناح میونسپل اسٹیڈیم میں ایک روزہ کرکٹ میج کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواجہ سراؤں نے حصہ لے کر خوب چھکے چوکے لگائے۔اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے سکھر کے جناح میونسپل اسٹیڈیم میں خواجہ سراؤں کی 2 ٹیموں گولڈن کوئن سکھر اور سلور کوئن خیر پور کے مابین شان دار کرکٹ میچ اور رسہ کشی کا مقابلہ ہوا۔کرکٹ مقابلے میں گولڈن کوئن نے سلور کوئن کی 3 وکٹیں حاصل کیں، گولڈن کوئن سکھر کے کھلاڑی نومی 27 رنز بنا کر مین آف دی میچ رہے، میچ جیتا سلور کوئن خیرپور نے۔ کرکٹ میچ کے اختتام پر جواجہ سراؤں کی دونوں ٹیموں کے درمیان رسہ کشی کا بھی مقابلہ ہوا، جس میں گولڈن کوئن فاتح رہی۔