انڈیا سے 84 رُکنی ہندو یاتریوں کا وفد سکھر پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
سکھر (نمائندہ جسارت) انڈیا سے 84 رُکنی ہندو یاتریوں کا وفد سکھر پہنچ گیا، سکھر پہنچنے پر ہندو پنچائت کے مکھی ایشور لعل، ڈپٹی میئر ارشد مغل و دیگر نے وفد کا استقبال کیا، سنتھ یوڈھشٹر لعل کی قیادت میں وفد نے سادھو بیلہ مندر کا دورہ کیا، وفد نے تاریخی مندر میں پوجا پاٹ کرکے انسانوں کی ترقی، خوشحالی اور علاقائی امن کے لیے پراتھنا کی، ہندو یاتری بذریعہ کشتی سادھو بیلہ مندر پہنچے جہاں موجود ہندو برادری نے ڈھول کی تھاپ پر ہندو یاتریوں کا شاندار استقبال کیا، یاتریوں کے لیے ضلعی انتظامیہ اور ہندو پنچایت کی جانب سے خصوصی دعوت کا اہتمام بھی کیا گیا۔ یوڈھشٹر لعل نے اس موقع پر کہا کہ ہر سال انڈیا سے پاکستان آ کر اپنی تاریخی عبادت گاہوں کی زیارت اور عبادت کرتے ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان روابط بہتر ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کین ولیمسن پی ایس ایل کھیلنے لاہور پہنچ گئے
نیوزی لینڈ کے کرکٹر کین ولیمسن پاکستان سپر لیگ 10 میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گئے۔
کین ولیمسن نے لاہور میں کراچی کنگز کی ٹیم کو ہوٹل میں جوائن کر لیا ہے۔
انہیں کراچی کنگز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل ڈرافٹ 2025ء میں سپلیمنٹری کیٹیگری میں منتخب کیا تھا۔
کراچی کنگز کا اگلا مقابلہ لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ہو گا۔
کراچی کنگز کی ٹیم آج شام 6 بجے لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ میں پریکٹس کرے گی۔
Post Views: 1