دمشق کی جامع مسجد اموی میں بھگدڑ سے 4افراد جاں بحق ‘ 16 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
دمشق کی جامع مسجد اموی کے دروازے پر نمازیوں کا ہجوم جمع ہے
دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام میں دمشق کی تاریخی اموی مسجد میں بھگدڑ مچنے سے 4افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ 5بچوں کو فریکچر اور شدید چوٹیں آئیں اور وہ بے ہوش ہو گئے۔ دمشق کے گورنر ماہر مروان نے بتایا کہ حکام واقعے کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں اور ذمے داروں سے جواب طلبی ہو گی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مسجد کے ایک حصے میں لنگر کا انتظام تھا اور ایک بہت بڑا ہجوم کھانے کے پیکٹ حاصل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ شیف ابو عمر نامی ایک یوٹیوبر نے اس سے قبل اموی مسجد میں مفت کھانے کی تقسیم کے لیے تیاریوں کی ایک وڈیو پوسٹ کی تھی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آن لائن گیم کی لت 14 سالہ بچے کی زندگی نگل گئی
آن لائن گیمز کی لت نے ایک اور معصوم جان لے لی۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ بھارت کے ایک دیہی علاقے میں پیش آیا، جہاں 14 سالہ یش، جو چھٹی جماعت کا طالبعلم اور والدین کا اکلوتا بیٹا تھا، خودکشی کر بیٹھا۔
رپورٹس کے مطابق یش کی پھندے سے لٹکی لاش اس کے کمرے سے ملی، جس کے بعد پورے خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی۔
غمزدہ والد، یادو نے پولیس کو بتایا کہ وہ معمول کے مطابق بینک گیا تھا تاکہ چیک بک لے سکے، لیکن وہاں اسے اطلاع ملی کہ اس کے اکاؤنٹ سے 13 لاکھ روپے نکالے جا چکے ہیں۔ بینک کے عملے نے بتایا کہ یہ تمام رقم مختلف وقفوں سے ایک آن لائن گیم پر خرچ کی گئی ہے۔
جب یادو نے گھر آکر بیٹے سے اس بارے میں سوال کیا تو یش نے پہلے ٹالنے کی کوشش کی، لیکن آخرکار سچ قبول کرلیا۔ والد نے بتایا کہ یہ رقم انہوں نے دو سال قبل زمین بیچ کر محفوظ کی تھی تاکہ مشکل وقت میں کام آئے۔
یش کے اعتراف پر والد نے ناراضی کا اظہار کیا، اسے ڈانٹا، اور آئندہ گیم نہ کھیلنے کا وعدہ لیا۔ اس کے بعد یش ٹیوشن پڑھنے چلا گیا، مگر واپسی پر چپ چاپ اپنے کمرے میں گیا اور اپنی زندگی کا دردناک اختتام کر لیا۔
گھر والوں نے جب دروازہ نہ کھلنے پر کمرہ کھولا تو یش کو پھندے سے لٹکا پایا۔ اسے فوری اسپتال لے جایا گیا، مگر ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے، جس کے بعد واقعے کی مزید تحقیقات کی جائیں گی۔
Post Views: 6