کراچی، مختلف فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق، شارع نور جہاں تھانے کی حدود میں نارتھ ناظم آباد بلاک آر عثمان غنی کانونی کالونی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں 23 سالہ فرحان اور 30 سالہ قادر زخمی ہوگئے۔
دونوں زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی تنازعہ کے باعث پیش آیا۔
دوسری جانب جیکسن تھانے کی حدود میں کیماڑی تارا چند روڈ پر پستول سے گولی چلنے کے سبب ایک اور شخص، 23 سالہ آفتاب احمد، زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا، اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ان واقعات کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: شادی میں ہوائی فائرنگ، چھت پر کھڑی خاتون جاں بحق
—فائل فوٹوکراچی کے علاقے نیو کراچی سیکٹر الیون ڈی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی گئی۔
ہوائی فائرنگ کی زد میں آ کر چھت پر کھڑی خاتون جاں بحق ہو گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت لائبہ کے نام سے ہوئی ہے۔
لیاری: اندھی گولی سے 1 شخص زخمیقصور پولیس نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
دوسری جانب لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گولی لگنے سے زخمی شخص کی شناخت سہیل کے نام سے ہوئی ہے۔