وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘ کے لیے 62 ارب روپے کی منظوری دیدی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت خصوصی اجلاس ہوا، اس دوران انہوں نے مئی 2025 تک 40 ہزار قرضے دینے کا ہدف مقرر کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت قرضے دینے کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے، انہوں نے قرض 15 سے 20 لاکھ روپے کرنے کی تجویز کا جائزہ لینے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔

مریم نواز شریف نے اجلاس کے دوران متعدد اہم فیصلےکیے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں تقریباً 5 ہزار شہری اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت قرض حاصل کر چکے ہیں

حکام کے مطابق صوبے میں اس پروگرام کے تحت 400 سے زائد مکان تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہیں۔

وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ روڈا اور ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ کے اشتراک سے نادار خاندانوں کو بھی بنے بنائے گھر دیے جائیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ چاہتی ہوں ہر بے گھر کے پاس اپنی چھت ہو اور اپنا گھر ہر شہری کا بنیادی حق ہے، لہٰذا اس پروگرام کو تیزی سے مکمل کیا جائے تاکہ صوبے کے لوگوں کو اپنی چھت میسر آسکے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مریم نواز

پڑھیں:

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے محرم میں امن و امان، صفائی، خدمت کا نیا ریکارڈ بنایا ہے، ترجمان پنجاب حکومت

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو 

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے محرم میں امن و امان، صفائی اور خدمت کا نیا ریکارڈ بنایا ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب کی تاریخ میں محرم الحرام کے سب سے بڑے انتظامات کیے گئے، عزاداروں کو خوراک اور پانی فراہم کیا گیا، فیلڈ اسپتال اور کلینکس آن ویلز سمیت پورا طبی عملہ موجود رہا۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق صوبے میں 1 لاکھ 8 ہزار سے زائد پولیس اہلکار جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی پر مامور ہیں، رینجرز بھی پولیس کی معاونت کے لیے تعینات ہے، انتظامیہ، پولیس، ریسکیو، صحت و صفائی سمیت تمام اداروں نے ایک ٹیم بن کر کام کیا۔

لاہور کو ” ٹورازم کیپٹل 2027“ قرار دے دیا گیا ہے، مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شاندار تاریخی ورثے، رنگا رنگ ثقافت اور بے پناہ صلاحیتوں کے ساتھ لاہور دنیا کے استقبال کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ، پولیس، ریسکیو اور دیگر اداروں کا بے مثال اشتراک جاری ہے، فیک نیوز کی روک تھام کے لیے پہلی بار سائبر پیٹرولنگ بھی جاری ہے، کنٹرول روم قائم ہیں جو 24 گھنٹے مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق جلوسوں اور مجالس کے داخلی اور خارجی راستو ں پر سیکیورٹی گیٹ نصب ہیں، شربت اور لیموں پانی کی سبیلیں بھی لگائی گئی ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ پہلی بار جلوسوں کے راستے کو گرمی کی شدت کے باعث پانی کے چھڑکاؤ سے ٹھنڈا کیا گیا۔

کرنٹ لگنے سے بازو سے محروم بچے کو مصنوعی ہاتھ لگادیے گئے، مریم نواز بچے کو اسٹیج پر خود لیکر آئیں

لاہور میں خصوصی افراد میں مصنوعی اعضا، آلات اور وہیل چیئرز تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر میں امن و امان، صفائی، عوام اور عزاداروں کی مثالی خدمت کی گئی۔

پنجاب حکومت کے ترجمان کے مطابق جلوسوں اور مجالس کے لیے ستھرا پنجاب کے تحت صفائی کا خصوصی اہتمام کیا گیا، بجلی کے بکھرے تاروں سمیت جلوسوں کے راستے سے ہر طرح کی رکاوٹیں ہٹائی گئیں۔

متعلقہ مضامین

  • ہسپتالوں میں ریڈ اور بلیو کوڈ ایمرجنسی سسٹم نافذ کرنے کا حکم
  • جنید صفدر کی سیکیورٹی گاڑی کا چالان، مریم نواز کی پولیس کو شاباش
  • شیر کے حملے میں زخمی افراد کے لیے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے امداد کا اعلان
  • مریم نواز کی اپنے بیٹے جنید صفدر کا چالان کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش
  • مریم نواز کا شیر کے حملے سے زخمیوں کو فی کس 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا شیر کے حملے میں زخمی ہونے والوں کو فی کس پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان
  • مریم نواز کا ہسپتالوں میں ریڈ اور بلیو کوڈ ایمرجنسی سسٹم نافذ کرنے کاحکم
  • دریاؤں کے کنارے تمام حساس مقامات کی فوری جانچ کی جائے: مریم نواز
  • مریم نواز کا محرم الحرام کے دوران مثالی امن و و امان اورخدمت پراظہارِ تشکر
  • وزیر اعلیٰ مریم نواز نے محرم میں امن و امان، صفائی، خدمت کا نیا ریکارڈ بنایا ہے، ترجمان پنجاب حکومت