Jang News:
2025-06-10@22:16:38 GMT

رحیم یار خان: بیوی سے جھگڑا، شوہر نے خود کو آگ لگا لی

اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT

رحیم یار خان: بیوی سے جھگڑا، شوہر نے خود کو آگ لگا لی

— فائل فوٹو

رحیم یار خان میں کوٹ سبزل کے علاقے میں شوہر نے بیوی سے جھگڑے پر خود کو آگ لگا لی۔

پولیس کے مطابق نوجوان شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کراچی؛  بچوں کے اغوا میں ملوث میاں بیوی گرفتار، 2 مغوی لڑکیاں بازیاب

کراچی:

شہر قائد میں بچوں کے اغوا میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کرکے دو مغوی لڑکیوں کو بازیاب کروا لیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ملیر انویسٹی گیشن پولیس نے بچوں کے اغوا میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کرکے ان کے گھر سے 2 مغوی لڑکیوں کو بازیاب کرایا،  جن میں ایک کو 3  سال قبل اغوا کیا گیا تھا۔

ترجمان ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈسٹرکٹ ملیر کے مطابق قائد آباد کے علاقے مجید کالونی سے 14 سالہ لائبہ بتول کے اغوا کا مقدمہ قائد آباد تھانے میں مغویہ کے بھائی محمد منشی خان کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا ۔

انویسٹی گیشن پولیس نے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی اور مختلف مشتبہ افراد کو بھی شامل تفتیش کیا، تاہم دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ لڑکی کے لاپتا ہونے کے بعد محلے کی ایک فیملی نے نقل مکانی کی تھی اور اس شک کی بنیاد پر انویسٹی گیشن پولیس نے اغوا کا سراغ لگایا۔

خفیہ ذرائع سے ملنے والی معلومات کی بنیاد پر چھاپا مار کارروائی کے دوران نو عمر لڑکی لائبہ بتول کو نقل مکانی کرنے والی فیملی کے قبضے سے بحفاظت بازیاب کر کے ملزم ساجد ولد الطاف حسین اور اس کی اہلیہ حسینہ عرف صائمہ زوجہ ساجد کو گرفتار کیا ۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 3 سال قبل سکھن تھانے کی حدود سے لاپتا ہونے والی رینا دختر الیاس کو بھی بازیاب کر کے اپنی تحویل میں لے کر اس کے اہلخانہ کی تلاش شروع کردی جب کہ رینا کے اہلخانہ نے اس کے اغوا یا گمشدگی کا مقدمہ درج نہیں کرایا تھا ۔

ترجمان کے مطابق بازیاب لڑکیوں کو مجاز عدالت میں بیان قلمبند کرنے کے لیے پیش کیا جائے گا جبکہ گرفتار ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈھرکی، ایک اور حوا کی بیٹی غیرت کے نام پر قتل
  • شوہر کو ہنی مون کے موقع پر قتل کرانے والی سفاک بیوی گرفتار
  • پاکستان سے بھارت گئے ہندو میاں بیوی ممبئی میں قتل
  • فیصل آباد: میاں بیوی نے ٹرین کے آگے کود کر خودکشی کر لی
  • کراچی؛  بچوں کے اغوا میں ملوث میاں بیوی گرفتار، 2 مغوی لڑکیاں بازیاب
  • پسند کی شادی کرنے پر میاں بیوی قتل؛ سابق منگیتر ملوث نکلا
  • ٹرمپ سے جھگڑا: ایلون مسک کو صرف ایک دن میں 27 ارب ڈالر کا جھٹکا
  • حافظ آباد: خاتون سے اجتماعی زیادتی، تیسرا ملزم بھی پولیس مقابلے میں ہلاک
  • حافظ آباد; شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والاایک اورملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
  • حافظ آباد: شوہر کے سامنے خاتون کے گینگ ریپ میں ملوث تیسرا ملزم بھی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک