حکمران مل کر کھاتے اور مل کر موجیں کرتے ہیں، حافظ نعیم
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن— فائل فوٹو
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکمران مل کر کھاتے ہیں اور مل کر موجیں کرتے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے مردان میں دارالعلوم تفہیم القران کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فارغ التحصیل علماء اور مفتیوں میں اسناد تقسیم کیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں صحت و تعلیم کی سہولیات ہیں نہ روزگار کے مواقع، ہمیں موقع ملا تو ملک میں عدل کا نظام نافذ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں وہ جمہوریت نہیں جو ہونی چاہیے، ملک میں 10 کروڑ انسان غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، بین الاقوامی اور مقامی اسٹیبلشمنٹ اور ان کے جونیئر پارٹنرز کا آپس میں اتحادہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ یہ اتحاد ہمارے خون پسینے کی کمائی نچوڑ کر ہمیں آپس میں تقسیم کرتا ہے، یہ سب مل کر کھاتے ہیں اور مل کر موجیں کرتے ہیں، 25 کروڑ عوام اس نظام کے اسیر ہیں جو ہم پر مسلط ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ خواتین کو وراثت کے حق سمیت تمام بنیادی حقوق دلائیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحم ن نے کہا کہ ملک میں
پڑھیں:
سندھ کے عوام پر وہ حکمران مسلط کیے گئے جو کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں، سلمان اکرم راجہ
حیدرآباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ 8 فروری 2024ء کا دن پاکستانی قوم کی سیاسی شعور کا مظہر تھا جب عوام نے حق رائے دہی استعمال کر کے اپنا فیصلہ دیا لیکن اس دن عوامی مینڈیٹ کو مسترد کرکے ووٹ کا تقدس پامال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریکِ انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ سندھ پاکستان کے غریب ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے جہاں بچوں کو نہ صحت کی سہولت میسر ہیں اور نہ معیاری تعلیم کی، سندھ کے عوام پر وہ حکمران مسلط کیے گئے ہیں جو کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ حیدرآباد میں پی ٹی آئی رہنما محسن گھمن کی رہائش گاہ پر ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عوام کی محکومیت کو قبول نہیں کرتے اور جھوٹ سے سمجھوتہ نہ کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 8 فروری 2024ء کا دن پاکستانی قوم کی سیاسی شعور کا مظہر تھا جب عوام نے حق رائے دہی استعمال کرکے اپنا فیصلہ دیا لیکن اس دن عوامی مینڈیٹ کو مسترد کرکے ووٹ کا تقدس پامال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بعض قوتیں تحریکِ انصاف کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔