وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے ’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘ کے لیے 62 ارب روپے کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘ کے لیے 62 ارب روپے کی منظوری دی ہے۔ انہوں نے مئی 2025 تک 40 ہزار افراد کو قرض دینے کا ہدف مقرر کرتے ہوئے پروگرام کے قرض دینے کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔
’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘ کے متعلق لاہور میں خصوصی اجلاس کی صدارت وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف نے کی۔ انہوں نے گھر بنانے کے لیے قرض کی رقم 15 لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے کرنے کی تجویز کا جائزہ لینے کی ہدایت بھی کی۔
مزید پڑھیں: مریم نواز کی فیک تصویریں وائرل کرنے والے 3 ملزمان گرفتار
وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں قریباً 5 ہزار شہری ’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘ کے تحت قرض لے چکے ہیں جبکہ 4200 سے زائد مکان تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہیں۔ ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ اور روڈا کے اشتراک سے نادار خاندانوں کو بھی بنے بنائے گھر ملیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘ 62 ارب روپے وزیر اعلیٰ پنجاب وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اپنی چھت اپنا گھر پروگرام 62 ارب روپے وزیر اعلی پنجاب وزیر اعلی مریم نواز شریف اپنی چھت اپنا گھر پروگرام مریم نواز کے لیے
پڑھیں:
انوارالحق کاکڑ کی مریم نواز سے ملاقات، پنجاب میں شعبہ صحت میں اصلاحات کو سراہا
لاہور میں سابق نگران وزیراعظم کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نوجوانوں کو تعلیم، آئی ٹی ٹریننگ، انٹرشپس اور روزگار کی سہولتوں سے ایمپاور کیا جا رہا ہے، صحت کا شعبہ اور قیام امن پہلی ترجیحات میں شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا خیر مقدم کیا، ملاقات میں دونوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملکی صورتحال، قیام امن اور صوبائی ترقیاتی پراجیکٹس پر بھی بات چیت ہوئی۔ سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کو سراہا۔
مریم نواز کا دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب میں نوجوانوں کو تعلیم، آئی ٹی ٹریننگ، انٹرشپس اور روزگار کی سہولتوں سے ایمپاور کیا جا رہا ہے، صحت کا شعبہ اور قیام امن پہلی ترجیحات میں شامل ہے۔ انوار الحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے صحت اور تعلیم کے شعبہ میں انقلابی پراجیکٹس متعارف کرائے ہیں، پاکستان میں ویمن ایمپاورمنٹ کی زندہ مثال ہیں، سابق وزیراعظم نے پنجاب میں شعبہ صحت میں جاری اصلاحات کو بھی سراہا۔