محمد اورنگزیب کی ہانگ کانگ میں سروس لانگ مارچ کی قیادت سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
سٹی 42 : وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی ہانگ کانگ میں سروس لانگ مارچ کی قیادت سے اہم ملاقات ہوئی۔
وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بین الاقوامی ایکویٹی کیپٹل ریزنگ کے لیے سازگار پالیسی فریم ورک پر زور دیا ، انہوں نے بین الاقوامی لسٹنگ کے لیے پالیسی سپورٹ کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر خزانہ نے پاکستان کی بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں میں موجودگی بڑھانے کی اہمیت اجاگر کی ۔
’پنجاب حکومت نےگندم 4 ہزار فی من نہ خریدی تو ۔۔‘ چیئرمین کسان اتحاد کا دوٹوک بیان
سروس لانگ مارچ نے ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج پر لسٹنگ کا عزم کیا۔ ملاقات میں بین الاقوامی تعاون کے ذریعے غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر گفتگو کی۔ وزیر خزانہ نے پاکستان کیپٹل مارکیٹ کی ترقی کے لیے باہمی افہام و تفہیم پر زور دیا ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بین الاقوامی
پڑھیں:
اسحاق ڈار کو جرمن وزیرخارجہ کا فون، علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور جرمنی کے وزیرخارجہ یوہان ویڈیفل نے باہمی مفاہمت اور مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان وزارت خارجہ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو جرمنی کے وزیر خارجہ یوہان ویڈیفُل کی ٹیلیفون کال موصول ہوئی، دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور جرمنی کے درمیان تعلقات میں مثبت پیش رفت کو سراہا اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ باہمی مفاہمت اور مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے گا۔
انہوں نے آئندہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کے لیے بھی اپنی آمادگی ظاہر کی۔