کل تک جو کہتا تھا چھوڑوں گا نہیں آج وہ سب کے پاوں پکڑ رہا ہے، عظمی بخاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
کل تک جو کہتا تھا چھوڑوں گا نہیں آج وہ سب کے پاوں پکڑ رہا ہے، عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس )وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ کل تک جو کہتا تھا چھوڑوں گا نہیں آج وہ سب کے پاوں پکڑ رہا ہے۔ اسد قیصر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز اڈیالہ جیل کے قیدی اور اس کے چمچوں کے اعصاب پر سوار ہیں، مریم نواز کو آپ کے مہاتما کی خواہش پر 2018 کے الیکشن سے قبل نااہل کروایا پھر باپ کے سامنے گرفتار کروایا۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز آج تاریخ کے بھاری مینڈیٹ سے وزیراعلی بن کر پنجاب کی خدمت کر رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ لیڈر جیل میں بیٹھا انتشار پھیلانے کی پلاننگ کرتا جبکہ چیلے باہر مگرمچھ کے آنسو بہاتے ہیں، فتنے اور فتنہ پارٹی کی مکاریاں اور عیاریاں قوم بخوبی سمجھ چکے، کل تک جو سب کو کہتا تھا چھوڑوں گا نہیں آج وہ سب کے پاوں پکڑ رہا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ جس کی فطرت میں ڈنگ مارنا ہو اس سانپ کو دودھ پلانے کی ضرورت نہیں، جس نے اپنے ہر محسن سے غداری کی اس سے مزید ہمدردی کی توقع مت رکھیں، جب سے اس کا منہ بند ہے ملک کا ہر شعبہ ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے۔عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ اس کی بہن اور بیوی اس کے جیل میں رہنے کے سب سے بڑے بینفشری ہیں، اس کی پارٹی کے لوگ خود نہیں چاہتے یہ جیل سے باہر آئے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
پنجاب میں منشیات کا بھی بہت جلد خاتمہ ہوگا، مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب نے سی این ایف کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ مجھے فخر ہے پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس میں بہت اچھے جوان سلیکٹ ہوئے ہیں، ہم نے ایک صحت مند پاکستان بنانا ہے، نوجوان اپنی تعلیم اور صحت پر توجہ دیں، منشیات ہر سکول اور ہر یونیورسٹی تک پہنچ چکی ہے، اس لعنت کا مکمل خاتمہ کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں ڈی جی پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کا شکریہ ادا کرتی ہوں، اس فورس کی وجہ سے پنجاب میں منشیات کا بہت جلد خاتمہ ہوگا۔ مریم نواز نے کہا کہ مجھے فخر ہے پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس میں بہت اچھے جوان سلیکٹ ہوئے ہیں، ہم نے ایک صحت مند پاکستان بنانا ہے، نوجوان اپنی تعلیم اور صحت پر توجہ دیں، منشیات ہر اسکول اور ہر یونیورسٹی تک پہنچ چکی ہے اس لعنت کا خاتمہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، مہنگائی کے کنٹرول کے لیے اسپیشل فورس ٹیرا بنائی ہے، جرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے سی سی ڈی بنائی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آپ اسی جذبے سے سرشار ہوکر میدان میں اتریں گے، امید کرتی ہوں کہ انشاء اللّٰہ پوری ہمت اور جذبے سے آپ اپنی ذمے داریاں ادا کریں گے، اب صرف پنجاب کے مسائل کا حل ہوگا کوئی مصلحت نہیں ہوگی، پنجاب کے شہروں، ڈویژنز اور گلیوں میں عوام میں جو زہر گھولا جارہا ہے آپ اسے نکالیں گے۔ مریم نواز نے کہا کہ میں بہادر شخص کو بے حد پسند اور بہادر کی عزت کرتی ہوں، جب آپ بہادری سے اپنے فرائض ادا کریں گے تو اللّٰہ آپ کا ہمیشہ ساتھ دے گا، یہ وردی بہت خوبصورت ہے، یہ ایک عزم ہے کہ آپ ہر برائی ہر لعنت کا خاتمہ کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے آنے والی نسلوں کو تباہی سے بچانا ہے، اللّٰہ تعالیٰ پوری فورس کو یہ توفیق دے کہ وہ پاکستان کا سر فخر سے بلند کر سکیں۔