خوارجی دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشنز ؛ وزیراعظم اور وزیرداخلہ کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے شمالی وزیرستان میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے شمالی وزیرِ ستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی گئی۔ وزیرِ اعظم نے دو مختلف کاروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دھشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کے متعلقہ افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔
جنوبی پنجاب میں تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟ اہم خبر
شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، دہشتگردی کی اس جنگ میں مجھ سمیت پوری قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے.
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی، کہا کہ 9خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہادر سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ۔
شمالی وزیرستان میں آپریشن، 9 خوارج جہنم واصل، 4 گرفتار
محسن نقوی نے کہا کہ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، بہادر سکیورٹی فورسز ہمارا سرمایہ افتخار ہے، سکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو قوم تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: خوارجی دہشتگردوں نے کہا کہ فورسز کے کے خلاف کو خراج
پڑھیں:
قلات میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، بھارتی حمایت یافتہ 8 دہشتگرد ہلاک
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 8 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں 19 اور 21 جولائی کو فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 بھارتی سپانسر شدہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے، ہلاک دہشتگرد متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
میٹروبس، اورنج ٹرین اور الیکٹرک بس کے بعد لاہور کی سڑکوں پر ٹرام فرراٹے بھرنےکےلئے تیار
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سپانسرڈ دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔