جوڈیشل کمیشن نہیں بنتا تو مذاکرات کا سلسلہ آگے نہیں چل سکے گا، حامد رضا
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
دو مطالبات تحریری شکل میں فراہم کردیں گے، صاحبزادہ حامد رضا - فوٹو: فائل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی کے رکن صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ہم تیسرے راؤنڈ کے مذاکرات کےلیے تیار ہیں، آپ جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے ورکنگ کرکے آئیں، ابھی تک مذاکرات میں پیشرفت نہیں ہوسکی۔
صاحبزادہ حامد رضا اور پی ٹی آئی رہنماؤں نے راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کیا۔
اس موقع پر حامد رضا نے کہا کہ تیسری میٹنگ میں پیشرفت کرنا ہوگی، دو مطالبات تحریری شکل میں فراہم کردیں گے۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنیوالوں میں علی امین گنڈاپور، اسد قیصر، عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور علامہ راجہ ناصر عباس شامل تھے۔
انہوں نے کہا کہ اسیروں کی رہائی ہمارے مین مطالبات کا حصہ ہیں، اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنتا تو مذاکرات کا سلسلہ آگے نہیں چل سکے گا، مذاکرات کی حتمی تاریخ 31 جنوری ہی ہے۔
صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ہم ذمہ دار ہیں تو سی سی ٹی وی فوٹیج لائیں، مذاکرات کو منطقی انجام تک پہنچانے کی گیند حکومت کے کورٹ میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی سے ملاقات ہماری خواہش کے مطابق نہ ہوئی، ہم نے کنٹرولڈ ماحول میں ملاقات کی، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کنٹرولڈ ماحول میں کروائی گئی۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی نے وزیر دفاع اور گورنرخیبرپختونخوا کے بیانات پر اپنے ردِعمل کا اظہار کر دیا۔
صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےلیے رات کو دیر سے آگاہ کیا گیا، پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے 2 اراکین فوگ کی وجہ سے نہیں پہنچ سکے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے آج پھر کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبر پر غیر جانبدار جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ جو ذمہ داروں کا تعین کرے، جوڈیشل کمیشن نہیں بنتا تو مذاکرات کا سلسلہ نہیں چل سکتا۔
حامد رضا نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کمیٹی تیسرے مذاکراتی راؤنڈ کےلیے تیار ہے، تیسری ملاقات میں حکومت کو مذاکرات میں پیش رفت دکھانا ہوگی۔
انکا کہنا تھا کہ اسیران کی رہائی ہمارے مطالبات کا حصہ ہیں، بانی پی ٹی آئی نے اسیروں کا معاملہ ایچ آر سی پی میں اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جن کے لیڈر ہیں وہ اُن کی جان کی فکر کریں،اُن کے اپنے ہی لوگوں نے مروانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔
رکن پی ٹی آئی مذاکرات کمیٹی نے کہا کہ 31 جنوری کی ڈیڈلائن میں بانی پی ٹی آئی ہی توسیع کرسکتے ہیں۔ اگر کوئی پیشرفت ہوئی تو ہم بانی پی ٹی آئی تک پہنچا دیں گے۔
حامد رضا کا کہنا تھا کہ ہم کوئی این آر او یا ایگزیکٹو آرڈر نہیں چاہتے، ہم چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی عدالتوں سے سرخرو ہو کر نکلیں۔ ہم چاہتے ہیں ہمارے اسیران کی ضمانتوں میں پراسیکیوشن رکاوٹ نہ بنے۔
انہوں نے کہا کہ کل ایک فیصلہ آرہا ہے ہم سمجھتے ہیں یہ فیصلہ پاکستان کی بدنامی کا باعث بنے گا۔ القادر کیس میں کوئی مالی فوائد کا الزام نہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات حامد رضا نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن ئی سے ملاقات پی ٹی ا ئی کہ بانی
پڑھیں:
مسابقتی کمیشن کا 68 ارب روپے کے جرمانے ریکور نہ کرنے کا انکشاف
قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی جانب سے 68 ارب روپے کے عائد کردہ جرمانے ریکور نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
پی اے سی اجلاس نوید قمر کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں خزانہ ڈویژن آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا، نوید قمر نے چیئرمین مسابقتی کمیشن سے استفسار کیا کہ آپ اپنا کام نہیں کرتے، آپکا کام صوبے، عدالتیں اور وفاقی حکومتی کرتی ہیں، آپ نے یہ جرمانے کیوں ریکور نہیں کیے، آپ نے بڑے بڑے کارٹیلز پر ہاتھ نہیں ڈالا۔
نوید قمر نے کہا کہ ایسا لگتا ہے آپ کچھ نہیں کررہے صرف چھوٹے کاروباروں پر ہاتھ ڈالتے ہیں، اربوں روپے کے کیسوں میں کروڑوں کے وکیل ہوتے ہیں اور آپ کا ایک ایل ایل بی کا چھوٹا وکیل ہوتا یے۔
نوید قمر نے مسابقتی کمیشن کے چیئرمین سے استفسار کیا کہ ہم آپ کے جوابات سے مطمئن نہیں ہیں، اگر یہی کارکردگی رہی تو ہمارے بچے بھی آئیندہ سالوں میں یہی جوابات سن رہے ہونگے، آپ کے سسٹم میں کچھ اصلاحات ہونی چاہیے،
تین مہینے کے بعد آپ آئیں اور ایک جامع منصوبہ اس کمیٹی کے سامنے رکھیں۔