سیاسی قائدین کی گرفتاری سے جمہوریت کو نقصان پہنچے گا، تحریک انصاف کوئٹہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
تحریک انصاف کوئٹہ کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ تمام سیاسی پارٹیوں اور انکے کارکنوں کیخلاف مقدمات سول عدالتوں میں چلائے جائیں۔ ناجائز اور جھوٹے کیس سے جمہوریت کو نقصان ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ جمہوری و سیاسی رہنماؤں کی گرفتاری سے جمہوریت کو نقصان ہوگا۔ ناجائز مقدمات ختم کرکے سیاسی قائدین و کارکنوں کو رہا کیا جائے۔ اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنماء محمد رحیم کاکڑ، سردار حسن شاہ، میر وائس ایڈووکیٹ و دیگر رہنماؤں نے ملک بھر میں تحریک انصاف سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین اور کارکنوں کے خلاف مقدمات کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام رہنماؤں و کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں کی خاموشی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب کسی جماعت کے کارکنوں کے خلاف کوئی کارروائی ہوتی تھی تو یہ نام نہاد سیاسی ٹولہ آسمان سر پر اٹھا لیتا تھا، مگر گزشتہ تین سال سے تحریک انصاف کے چیئرمین سمیت ہزاروں کارکنوں کی گرفتاری پر وہ خاموش ہیں۔ ناجائز اور جھوٹے کیس سے جمہوریت کو نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیوں اور ان کے کارکنوں کے خلاف مقدمات سول عدالتوں میں چلائے جائیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت تحریک انصاف کے تمام کارکنوں کو فوری طور پر رہا اور ناجائز مقدمات ختم کئے جائیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سے جمہوریت کو نقصان تحریک انصاف
پڑھیں:
لاہور؛ احتجاج کرنے پر رہنما جماعت اسلامی سمیت جمعیت کے متعدد کارکنان گرفتار
لاہور میں طلبہ کی گرفتاری پر احتجاج کرنے پر پولیس نے جماعت اسلامی کے رہنما سلمان بلوچ سمیت اسلامی جمعیت طلبہ کے متعدد کارکنان کو گرفتار کر لیا۔
احمد سلمان بلوچ کو تھانہ مسلم ٹاؤن پولیس نے گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا جبکہ اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے ناظم عبداللہ عباس سمیت 20 کارکنان بھی گرفتار کر لیے گئے۔
طلبہ پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان کی گرفتاری و مقدمات کے خلاف پرامن احتجاج کر رہے تھے۔
کارکنان کی گرفتاریوں پر اسلامی جمعیت طلبہ نے لاہور بھر میں احتجاج اور ریلیاں نکالیں، کارکنان نےانتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔