CHIANG RAI:

تھائی لینڈ میں گزشتہ برس سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی عکاسی اور متاثرین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منفرد انداز اپنایا گیا اور چاول کے کھیتوں کو سرخ اژدہا، بلی دیوی، کتے اور بلیوں کے عکاسی کرتے فن میں تبدیل کردیا گیا۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق شمالی تھائی لینڈ کے علاقے تانیپونگ جائکھام میں ستمبر میں سیلاب سے محصور ہونے والے ہزاروں افراد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے چاول کے پودوں کے ذریعے ایک سرخ اژدہا، ایک بلی دیوی اور کتوں اور بلیوں بنا کر رنگین فن سے چاول کے کھیتوں کو ڈھانپ دیا گیا۔

تانیپونگ اور ان کی ٹیم نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے 5 ایکڑ سے زائد اراضی کو دلکش تصاویر میں تبدیل کردیا اور اس کے ذریعے رینبو رائس کے بیج کے 20 کلو کی محتاط کاشت کے لیے خصوصی معاونت کے تحت ڈیزائن اور جی پی ایس تشکیل دینا تھا۔

رپورٹ کے مطابق تانیپونگ نے یہ کام اکتوبر میں شروع کیا تھا اور اس کے لیے اژدہا، مقامی چار کانوں اور پانچ آنکھوں والی بلی دیوی کو چینی قمری سال کے اختتام کی مناسبت سے منتخب کیا، اس کے ساتھ ساتھ سیلاب کے پانی میں پھنسے ہوئے کتے اور بلیوں کو بھی شامل کیا، جو چیانگ رائے تھائی لینڈ کے شمالی علاقوں میں سیلاب سے متاثر ہوئے تھے۔

 

تانیپونگ کا کہنا تھا کہ ہم نے اژدہا کا ڈیزائن تمام منفی سوش دور کرنے  کے لیے تخلیق کیا اور امید ہے یہ یہ بحران جلد ختم ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دسمبر میں چاول کے اس آرٹ کی نمائش کی گئی تھی اور جب سے طلبہ، شہری اور مقامی افراد سمیت ہزاروں افراد نے دورہ کیا اور انہیں یہاں سے امید، حوصلہ اور مثبت اثرات ملے ہیں۔

تھائی لینڈ کے مذکورہ علاقے کے ایک کسان تانیٹ مالا نے قریبی علاقں میں آنے والے بدترین سیلاب کے بارے میں بتایا کہ ہم کسی صورت کھانے پینے کی اشیا پیدا نہیں کرسکتے، ہر چیز سمندر کی طرح ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تھائی لینڈ کے لیے

پڑھیں:

والد نے چچی اور 3 سالہ کزن کو بچانے کیلئے سیلابی ریلے میں چھلانگ لگائی، بیٹا فہد اسلام

ضلع دیامر میں بابوسر ٹاپ پر کلاؤڈ برسٹ کے باعث سیلاب میں بہنے والے 15 سیاحوں کی تلاش جاری ہے، ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہونے والے لودھراں کے رہائشی فہد اسلام کے بیٹے نے بتایا کہ چچی ڈاکٹر مشال اور تین سال کے کزن عبدالہادی کو بچانے کیلئے اس کے والد نے پانی میں چھلانگ لگائی۔

لینڈ سلائیڈنگ سے چار سیاحوں سمیت پانچ اموات کی تصدیق ہوگئی، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم بند ہونے سے ہزاروں مسافر پھنس گئے۔

اوچھار نالہ داسو میں گلگت بلتستان آنے والی اور گلگت بلتستان سے راولپنڈی جانے والی گاڑیاں دونوں اطراف سے پھنسی ہوئی ہیں۔ 

لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ بابوسر بھی جگہ جگہ پر بند ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سانحہ چلاس: ڈاکٹر مشعل اور ان کے دیور کی لودھراں میں نماز جنازہ ادا
  • راکٹ حملوں کے جواب میں تھائی لینڈ کے کمبوڈیا کے فوجی اہداف پر تابڑ توڑ فضائی حملے
  • سرحدی جھڑپوں میں لڑاکا طیاروں اور راکٹوں کا استعمال
  • تھائی لینڈ-کمبوڈیا سرحدی جھڑپیں: 10 سے زائد افراد ہلاک
  • امید ہے کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا  بات چیت  کے ذریعے تنازع کو مناسب طریقے سے حل کریں گے، چینی وزارت خارجہ  
  • والد نے چچی اور 3 سالہ کزن کو بچانے کیلئے سیلابی ریلے میں چھلانگ لگائی، بیٹا فہد اسلام
  • شدید بارشیں، سیلاب،کسی بھی صوبے کو ضرورت پڑی تو امداد کیلئے حاضر ہیں:شرجیل میمن
  • اسحاق ڈار کی تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ ماریس سے ملاقات
  • 25 جولائی تک شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور گلوف ایونٹس کا خدشہ، این ڈی ایم اے