کیلیفورنیا کی آگ کی شدت میں اضافہ، 13 افراد لاپتا اور سیکڑوں زخمی
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
لاس اینجلس: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگی خطرناک آگ نے تباہی مچا رکھی ہے، جس میں فائر ٹورنیڈو کے بھی دل دہلا دینے والے مناظر دیکھے گئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس کے جنگلات میں مختلف مقامات پر لگی آگ میں فائر ٹورنیڈو، جنہیں "فائروِہرل” بھی کہا جاتا ہے، نمودار ہوئے ہیں۔ یہ فائر ٹورنیڈو شدید گرم ہوا، آگ اور راکھ کے ملاپ سے بنتے ہیں اور دائرہ نما حرکت کرتے ہوئے اوپر کی جانب بلند ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق فائر ٹورنیڈو کا قطر چند فٹ سے لے کر 100 فٹ تک ہو سکتا ہے اور یہ آگ کو مزید بھڑکا سکتے ہیں۔
لاس اینجلس میں منگل سے جاری آگ پر قابو پانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں، جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔ 13 افراد تاحال لاپتا ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔ آگ کے سبب 12 ہزار سے زائد مکانات اور عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں، جبکہ 2 لاکھ سے زائد افراد کو نقل مکانی کرنی پڑی ہے۔
آگ بجھانے کی کوششوں میں 12 ہزار سے زیادہ فائر فائٹرز، 1100 سے زائد فائر انجن، 60 طیارے اور 143 واٹر ٹینکر میدان میں ہیں۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: لاس اینجلس
پڑھیں:
لکی مروت: ٹریفک پولیس کی موبائل میں دھماکا، 2 افراد زخمی
—فائل فوٹولکی مروت میں درہ پیزو بازار کے قریب ٹریفک پولیس کی موبائل پر آئی ای ڈی دھماکا ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔
خضدار/ڈیرہ مراد جمالی خضدارکی تحصیل نال میں...
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دھماکے کے بعد ٹریفک پولیس موبائل گاڑی میں آگ لگ گئی۔