القادر کیس: بریت ہوئی تو ہمیں حیرانی ہوگی، پی ٹی آئی رہنما
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف القادر کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ 13 جنوری کو سنایا جائے گا۔ دسمبر میں محفوظ کیے گئے فیصلے کی تاریخ 2 مرتبہ تبدیل ہوچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو سزا ضرور ہوگی، فیصل واوڈا کا دعویٰ
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سمجھتے ہیں کہ اس کیس میں اگر بریت ہوئی تو ہمیں حیرانی ہوگی کیونکہ اس عدالت سے ہمیں کوئی توقع نہیں ہے۔
یہ بریت کا کیس ہےعمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے القادر کیس کے متوقع فیصلے سے متعلق وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بریت کا کیس ہے، پراسیکیوشن یہ ثابت نہیں کرسکی کہ اس منصوبے سے قومی خزانے یا ریاست کو کیسے نقصان پہنچا، نہ عمران خان یا بشریٰ بی بی کو ذاتی مالی فائدہ پہنچنا ثابت ہوا ہے۔ اس سب کو دیکھتے ہوئے تو یہ بریت کا کیس ہے۔
وکیل فیصل چوہدری نے کہا کیس کے میرٹ کو دیکھتے ہوئے تو یہ بریت کا کیس بنتا ہے، لیکن ہمیں عدالت سے کوئی توقع نہیں ہے، اگر سزا ہوئی تو کوئی حیرانی والی بات نہیں، البتہ بریت ہوئی تو حیرانی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:190 ملین کا ٹیگ لگا کر ٹرسٹی کو بدنام کرکے سزا دینے کی باتیں ہورہی ہیں، شیخ وقاص
وکیل فیصل چوہدری کے مطابق یہ عدالت ہمیں سزا تو دے گی، دیکھنا ہوگا کہ سزا کتنی دیں گے؟ 3 سال 10 سال یا 14 سال، جو بھی سزا دیں گے یہ اپیل میں ختم ہوجائے گی۔
یہ ایک جھوٹا اور جعلی کیسپاکستان تحریک انصاف کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک جھوٹا اور جعلی کیس ہے۔
شیخ وقاص اکرم کے مطابق جیسے سائفر اور عدت کا کیس اپیل میں اڑ گیا تھا، اس کیس میں بھی کسی عدالت سے سزا کی توثیق نہیں ہو سکے گی۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ نیب کے تفتیشی افسر کا اس کیس میں بیان ہے موجود ہے کہ اس کیس سے مالی بے ضابطگی یا مالی فائدہ عمران خان یا بشریٰ بی بی نے حاصل نہیں کیا، اس لیے اب تو یہ مفادات کے ٹکراؤ کا کیس بھی نہیں بنتا۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ہماری توقع ہے کہ عدالت انصاف کرے گی اور عمران خان بری ہوں گے، لیکن عدالت کا ماحول دیکھتے ہوئے عدت اور سائفر کی طرح اس میں بھی کوئی اور ہی فیصلہ آنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:190 ملین پاؤنڈ کی کرپشن سے متعلق فیصلہ آ رہا ہے، انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے، خواجہ آصف
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ہماری توقع ہے کہ انصاف ہوگا کیونکہ پورا ملک اس کیس کی طرف دیکھ رہا ہے۔
بینفشری عمران خان نہیںپاکستان تحریک انصاف کے لیگل ٹیم کے رکن ابوذر سلمان نیازی نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب قانون ہے کہ اگر کسی شخص کو کوئی مالی فائدہ پہنچتا ہے تو نیب کا دائرہ اختیار آتا ہے، اس کیس میں القادر ٹرسٹ کی زمین کا معاملہ ہے اور یہ زمین ٹرسٹ کی ملکیت ہے، اس لیے عمران خان کو ذاتی طور پر کوئی فائدہ نہیں پہنچتا، اس کے بینفشری عمران خان نہیں بلکہ وہاں اسکالرشپس پر پڑھنے والے طلبا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیب قانون کے مطابق کابینہ کے فیصلے کو استثنیٰ حاصل ہے اس لیے اس کیس کی بنیاد یہاں سے ہی ختم ہوجاتی ہے۔
ابوذر سلمان نیازی کے مطابق اس جج کو عمران خان کے خلاف فیصلہ سنانے کے لیے لگایا گیا ہے اس لیے اگر سزا نہ ہوئی تو مجھے حیرت ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
190 ملین پونڈ کیس ابوذرسلمان نیازی شیخ وقاص اکرم عمران خان فیصل چوہدری.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 190 ملین پونڈ کیس ابوذرسلمان نیازی شیخ وقاص اکرم فیصل چوہدری شیخ وقاص اکرم نے نے کہا کہ کے مطابق کیس میں ہوئی تو اس لیے کیس ہے اس کیس
پڑھیں:
توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کیلئے منظور
— فائل فوٹواسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس انعام امین منہاس نے کیس جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کی۔
جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ میں نے آرڈر کردیا ہے، آفس کیس سماعت کے لیے مقرر کر دے گا۔
واضح رہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔