حکومتی بیانات کے بعد فیصلہ آزاد عدلیہ سے نہیں کہیں اور سے آئے گا، اپوزیشن اتحاد
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور طلال چوہدری کی پریس کانفرنسز پر ردعمل دے دیا۔
ترجمان اپوزیشن اتحاد اخوانزادہ حسین یوسفزئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سیاسی مطالبات کو لے کر مکمل یکسوئی اختیار کرچکے ہیں۔
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ سنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی اراکین کے بیانات کے بعد فیصلہ آزاد عدلیہ سے نہیں کہیں اور سے آئے گا۔
ترجمان اپوزیشن اتحاد نے استفسار کیا کہ القادر ٹرسٹ فیصلے سے قبل ہی حکومتی وزراء کس حیثیت میں بیان دے رہے ہیں؟
اُن کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے رہنما اور بانی مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، ایسے بیانات سے حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کا پول بھی کھل گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اپوزیشن اتحاد
پڑھیں:
پنجاب میں 8ویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا سلسلہ دوبارہ شروع، حکومتی فیصلہ
: پنجاب ایجوکیشن کمیشن (PECTAA) نے اعلان کیا ہے کہ اب 5 ویں اور ہشتم جماعت کے طلبہ کے امتحانات بورڈ نظام کے تحت لیے جائیں گے۔ اعلان کے مطابق امتحانات کے لیے رجسٹریشن کا عمل نومبر سے شروع ہوگا، جماعت پنجم کے امتحانات 9 فروری سے شروع ہوں گے جبکہ جماعت ہشتم کے امتحانات 16 فروری سے منعقد کیے جائیں گے۔ حکام کے مطابق جماعت پنجم کے طلبہ 3 نومبر سے 15 نومبر تک داخلہ اور رجسٹریشن کا عمل مکمل کر سکیں گے، دونوں جماعتوں کے نتائج 31 مارچ 2026 کو جاری کیے جائیں گے۔ محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق یہ فیصلہ تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور صوبے بھر میں یکساں امتحانی نظام رائج کرنے کے لیے کیا گیا ہے، تاکہ طلبہ کی کارکردگی کو منصفانہ اور معیاری طریقے سے جانچا جا سکے۔